بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میںدہشت گردی کی انتہا کر دی ہے ،ْمحمد اسحق چوہدری

کشمیری قوم کی لازوال قربانیاں ضروررنگ لائیں گی، مقبوضہ ریاست میں آزادی کا سورج طلوع ہو کررہے گا ،ْوزیر جیلخانہ جات

جمعرات 10 مئی 2018 16:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیلخانہ جات محمد اسحق چوہدری نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیر ی مسلمانوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ بھارت میں مودی سرکار کشمیریوں کی پرامن آواز کو دبانے کے لیے سامراجی حربے استعمال کررہا ہے ۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران محمد اسحق چوہدری نے مزید کہا ہے کہ بھارتی فوج نے دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں نوجوانوں کو شہید اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں کو باور کرایا کہ کشمیری قوم کی لازوال قربانیاں ضروررنگ لائیں گی اور مقبوضہ ریاست میں آزادی کا سورج طلوع ہو کررہے گااور بھارت کو بالا آخر ریاست جموں وکشمیر سے نامراد ہو کر نکلنا پڑے گا۔ انہوں نے متاثرین کنٹرول لائن کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔