وزیر اعظم فاروق حیدر عوامی مسیحا تعمیر وترقی کے ریکاترڈ قائم کئے نوجوان قیادت کی پشت پر کھڑے ‘ہیںمسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے جو اقدمات اٹھائے اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب سردارمحمد اقبال یوسف کی بات چیت

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب سردارمحمد اقبال یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر عوامی مسیحا تعمیر وترقی کے ریکاترڈ قائم کئے نوجوان قیادت کی پشت پر کھڑے ہیںمسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے جو اقدمات اٹھائے اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے میاں محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیکر اگر کوئی یہ سمجھے کہ اسطرح مسلم لیگ(ن) کو مٹا سکے گا تو یہ ان سب کی بھول ہے پاکستانی قوم ناانصافی کے ان فیصلوں کے بعد یکجان اور متحد ہوکر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے کاندھے سے کاندھا لگا کر کھڑے رہنے کا عزم کرچُکی ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نئے وزراء کا بننا خوش آئندہے آزاد خطہ کے عوام کی خوشحالی و تعمیروترقی کیلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کرینگے انھوںنے کہاکہ قوم ہر نا انصافی اور جانبداری کا جواب 2018؁ء کے الیکشن میںووٹ کی پرچی کی طاقت سے میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروا کر دے گی انھوںنے کہا کہ حکومت نے وزرا کو قلمبند سونپ کر احسن اقدام کیا جس کے باعث سازش کر نے والے آج پریشان ہیں پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے میاں محمد نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیکر اگر کوئی یہ سمجھے کہ اسطرح مسلم لیگ کو مٹا سکے گا تو یہ ان سب کی بھول ہے ۔