نصیر آباد کچھی جھل مگسی قومی اسمبلی کا ایک ہی حلقہ بنانا نیک شگون ہے، مولانا محمد وزیر القادری

اتوار 13 مئی 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک لبیک یارسول ؐاللہ بلوچستان کے صدر شیخ الحدیث و بزرگ عالم دین معروف قبائلی شخصیت سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے کہا ہے کہ نصیر آباد کچھی جھل مگسی قومی اسمبلی کا ایک ہی حلقہ بنانا نیک شگون ہے حلقہ ایک ہونے سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا قوم پاک فوج کو رحمت اور نااہل حکومت کو زحمت سمجھتی ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ قانون کی بالادستی بے لاگ احتساب کے بغیر ممکن نہیں بلا امتیاز اور بے رحم احتساب ملک و قوم کی ضرورت ہے احتساب عدالتوں کی تعداد بڑھائی جائے امریکہ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کر کے امن دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے ٹرمپ کا پاگل پن تیسری عالمی جنگ کی راہ ہموار کر رہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قاتل بلیک کیٹ کمانڈوز تعینات کر کے کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے ،مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی طاقتوں کے نشانے پر ہے بھارتی خفیہ ایجنسی را، موساد، سی آئی اے کے ساتھ مل کر پاکستان دشمن سازشوں میں مصروف ہے ٹرمپ اور مودی پاکستان دشمن ایجنڈے پر متحد ہو چکے ہیں ان حالات میں پاک فوج کیخلاف واویلا کرنا بھارت اور امریکہ کے مقاصد پورے کرنے کے مترادف ہے۔