بھارت غیرریاستی ادارے پاکستان بھیج کر دہشتگردی کرتا رہا ہے‘ ممبئی حملہ بھارت کا

''اسٹنگ آپریشن'' تھا ‘ میں نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی‘ اجمل قصاب بھی بھارت کا اپنا مہرہ تھا، اس لئے رسائی نہیں دی گئی‘ نواز شریف پریس کانفرنس کریں اور اپنا بیان واپس لیں،بھارت نا ن اسٹیٹ ایکٹر زکو پاکستان میں بھیج کر لاکھوں لوگوں کو مرواتا ہے، بمبئی حملوں میں ملوث پاکستان نہیں"را"ملوث ہے،بمبئی حملوں کی منصوبہ بندی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کی گئی تھی،اس بیان پر نواز شریف کویو این او میں پیش ہونا پڑیگا،سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان حافظ سعید کیخلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کے مترادف ہے، احسن اقبال پر حملہ شروعات ہے ،داعش پاکستان میں حملوں کی شروعات کر چکا ہے، پیپلزپارٹی کے سینیٹراورسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کا نیوز کانفرنس سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 17:42

بھارت غیرریاستی ادارے پاکستان بھیج کر دہشتگردی کرتا رہا ہے‘ ممبئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے سنیٹر اورسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت غیرریاستی ادارے پاکستان بھیج کر دہشت گردی کرتا رہا ہے‘ ممبئی حملہ بھارت کا ''اسٹنگ آپریشن'' تھا ‘ میں نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی‘ اجمل قصاب بھی بھارت کا اپنا مہرہ تھا اس لئے رسائی نہیں دی گئی‘ نواز شریف پریس کانفرنس کریں اور اپنا بیان واپس لیں،بھارت نا ن اسٹیٹ ایکٹر زکو پاکستان میں بھیج کر لاکھوں لوگوں کو مرواتا ہے،پاکستان بمبئی حملوں میں ملوث نہیں ہے،بمبئی حملوں کی منصوبہ بندی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کی گئی تھی،اس بیان پر نواز شریف کویو این او میں پیش ہونا پڑیگا،سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان حافظ سعید کیخلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کویہاں نیوز کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں کہا کہ میری پریس کانفرنس کسی کے خلاف نہیں ہے۔کوئی بلیم گیم نہیں کروں گا۔ ا میں کوئی شک نہیں بمبئی حملے پر افسوس ہوا میں نے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی۔ نان اسٹیٹ ایکٹر وہ ہوتا ہے جس کو حکومت کی پشت پناہی نہیں ہوتی ۔بھارت نا ن اسٹیٹ ایکٹر زکو پاکستان میں بھیج کر لاکھوں لوگوں کو مرواتا ہے ۔

میاں نواز شریف نے جو بیان دیا وہ متنازعہ ہو گیا ہے۔میاں صاحب آپ قوم کے وزیراعظم تھے آپ سے اپیل ہے کہ پاکستان اور عوام پر رحم کریں۔ بھارت سے ممبئی حملہ کے ثبوت دیں ہم کارروائی کریں گے بھارت کو سوال بھیجے جس کا جواب نہیں آیا ۔۔ ممبئی حملہ را کا اسٹنگ آپریشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈیوڈ ہیڈلے کے سنڈیکٹ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی نے تیار کیا۔

اجمل قصاب بھی بھارت کا اپنا مہرہ تھا اس لئے رسائی نہیں دی گئی۔نواز شریف کے بیان سے افسوس ہوا،میاں صاحب ہو سکتا ہے کہ آپکے بیان میں بددیانتی نہ ہو۔نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔اگر میاں صاحب کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تو وہ بیان واپس لے لیں۔نواز شریف صاحب آپ کے بیان پر یو این او میں پیش ہونا پڑے گا۔

پاکستان بمبئی حملوں میں ملوث نہیں ہے۔ سینٹ میں بھی نواز شریف کے بیان پر بحث ہو گی۔میاں صاحب تین مہینے بعد معافی مانگنے سے بہتر ہے قوم کے سامنے معافی مانگ لیں۔بمبئی حملوں کی منصوبہ بندی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کی گئی تھی۔ریاست پاکستان کا حملوں میں کوئی کردار نہیں اور ہم نے ان حملوں کی بھرپور مذمت کی تھی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان حافظ سعید کیخلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کے مترادف ہے۔ نوازشریف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ و بچگانہ ہے جو ملک کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔ نواز شریف اپنا بیان واپس لیں، بیان سے پاکستان کے بارے میں غلط تا ثر پیدا ہوا ہے۔نوزشریف سٹیٹ ایکٹر اورن ننان سٹیٹ ایکٹر کے بارے میں بریفنگ لیں تاکہ اسکو دونوں میں فرق واضح ہو۔

نواز شریف کا بیان پیپلز پارٹی کے نقطہ نظر سے مختلف ہے۔بمبئی حملوں کا معاملہ نیشنل ڈیفنس کونسل کے اجلاس میں زیر بحث آچکا ہے جس کی صدارت اس وقت کے وزیراعظم نے کی۔اجلاس میں فوج کے تینوں سروسز کے سربراہوں اور کابینہ کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی تھی۔میں نے اس وقت اجلاس میں کہا تھا کہ ’’را‘‘ نے ہمارے نان سٹیٹ ایکٹرز کو استعمال کیا۔

حملوں سے بہت پہلے ’’را‘‘ نے ممبئی میں مذکورہ ہوٹل کے نقشے حاصل کئے تھے۔را‘‘ نے پاکستان سے نان سٹیٹ ایکٹرز بھرتی کرنے کیلئے سہولت فراہم کی۔بھارت نے پاکستان کی طرف سے کئی مرتبہ درخواست کے باوجود پاکستانی تفتیش کاروں کو ممبئی ہوٹل تک رسائی نہیں دی۔مطالبہ رہا ہے کہ انصاری برادرز کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔سمجھوتہ ایکسپریس حملوں میں ملوث ‘‘را‘‘ اور آر ایس ایس کو سپریم کورٹ کے سامنے ظاہر کرنے والے ایماندار ڈی آئی جی کارکرے کو قتل کردیا گیا تھا۔

انصاری برادر نے ’’را‘‘ کے ایما پر ممبئی حملوں میں بڑا سہولت کار کردار ادا کیا۔ڈیوڈ ہیڈلے کی بھی ’’را‘‘ نے مکمل حمایت کی تھی۔ ممبئی حملوں میں ’’را‘‘ ملوث ہے۔اس سازش میں راء کاپاکستان کوپھنسانے کے لئے چند مغربی ممالک نے بھی حمایت کی تھی۔نواز شریف پوائنٹ میں دے رہا ہوں آپ پریس کانفرنس کریں ۔ غلطی ہوتی رہتی ہے ،آپ قوم سے معافی مانگیں۔

انڈیا ہمارہ دشمن ہے اور رہیگا ۔ کلبھوشن یادو کے لیے خط لکھا پرکوئی ایکشن نا ہوا ،اب انٹرنیشنل کورٹ میں فیصلہ چلا گیا ۔ہمارے لوگ مارے گئے پر ایکشن نہیں ہوتا ۔راز تو سب کے پاس ہیں لیکشن ہوش سے کام لینے کو ضرورت ہوتی ہے۔خلائی مخلوق اگرالیکشن لڑے گی تو رجسٹرڈ ہوگی ۔میاں صاحب اس خلائی مخلوق کی تفصیلات بھی بتا دیں ، یہ بتا دیں اسکاصدرکون ہے ۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ احسن اقبال پر حملہ شروعات ہے ،داعش پاکستان میں حملوں کی شروعات کر چکا ہے۔ آج ہم سب کو کھڑا ہونا پڑیگا اورپاکستان کو بچانا ہوگا۔