میاں نواز شریف کیخلاف من گھڑت مقدمات بنا کر ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا‘سردار محمد اقبال یوسف

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اقتدار میں آ کر غریبوں کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں

بدھ مئی 15:11

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) صدر مسلم لیگ( ن) سعودی عرب سردارمحمد اقبال یوسف نے کہاہے کہجن باتوں کو لیکر ناعاقبت اندیش لوگ واویلا کر رہے ہیں اس کا خمیازہ ان کو ہی بھگتنا پڑے گا مخالفین کو پھر منہ کی کھانا پڑے گی کچھ ناعاقبت اندیش لوگ ن لیگ سعودی عرب کو نقصان پہنچانے کیلئے میر ے خلاف من گھڑت الزامات لگا رہے ہمارے حوصلے پست نہیں اوراللہ رب العزت کے سوا کسی سے ڈر نے والے نہیں ہیں الزمات کی سیاست کر نے والوں کے ہاتھ رسوئی کے کچھ نہیں آنے والاسیاسی حواری و مخالفین مسلم لیگ سعودی عرب کی مقبولیت سے خائف ہو کر اچھل کود کر رہے ہیں سیاست میں رواداری کو چھوڑ کر اپنے دوکان چمکانے والوں سے زمانہ واقف ہے انتقامی سیاست پر مسلم لیگ ن سعو دی عرب یقین نہیں رکھتی ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور استحکام کیلئے اپنا کردارادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کے خلاف من گھڑت مقدمات بنا کر ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا عوام نے میاں نواز شریف کو اپنا رہبر تسلیم کر رکھا ہے جے آئی ٹی کا کیس جھوٹ پر مبنی کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی جان بوجھ کر منتخب وزیر اعظم کی توہین کی گی کارکنان متحد ہیں مسلم لیگ ن تعمیر وترقی اور میرٹ کی بانی جماعت ہے پاکستان کے اندر سڑکوں کا جال بچھانے سمیت میٹرو سروس اور موٹر وے بنا کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے میاں محمد نواز شریف ایٹمی پاکستان کے بھی خالق ہیں آزادکشمیر کے اندر وزیراعظم و صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں میرٹ کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے این ٹی ایس کا نفاذ ایک زندہ مثال ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اقتدار میں آ کر غریبوں کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جس میں سستے انصاف کی فراہمی ،،تعلیم ،صحت اور روزگار کو اپنے منشور کے مطابق لاگو کیا ہے ۔