پاکستان تحریک انصاف بہاولپور کی سابق ضلعی صدر خواتین ونگ نے پرویز مشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

منگل 22 مئی 2018 19:27

پاکستان تحریک انصاف بہاولپور کی سابق ضلعی صدر خواتین ونگ نے پرویز مشرف ..
بہاو ل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بہاول پور کی سابق ضلعی صدر خواتین ونگ شازیہ نورین خان نے سابق صدر پاکستان جنرل پرویزمشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا انہوں نے یہ اعلان بہاول پور پریس کلب میں آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر فرخ چیمہ کی ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ڈاکٹر فرخ چیمہ نے شازیہ نورین کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی کی جانب سے ان کو پی پی 245 سے صوبائی اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ پرویز مشرف الیکشن سے قبل پاکستان آئے گے اور ان کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ پورے ملک میں الیکشن میں اپنے امیدوار کھڑے کرئے گی اور پارٹی دیانتدار اور محب وطن افراد کوٹکٹ دے گی انہوں نے کہا کہ تین دفعہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا نواز شریف کے حالیہ بیان پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ نواز شریف ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں شازیہ نورین نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کرنے والے پرویز مشرف کے دور حکومت میں ملک معاشی طور پر ایک مستحکم پاکستان تھا یہی وجہ ہیکہ آج ان کا نعرہ سب سے پہلے پاکستان سب کی زبان پر ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ویژن سے ہٹ چکی ہے آل پاکستان مسلم لیگ عام آدمی کی آواز بنے گی اور ہم اقتدار میں آکر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گی