دوسروں کی وکٹیں گراتے گراتے عمران خان کی اپنی بڑی وکٹ گر گئی

حمزہ شہباز سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ایم پی اے چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر کی ملاقات ْ5برسوں میںمسلم لیگ(ن) نے ملک و قوم کی نیک نیتی سے خدمت کی ہے ‘مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) کی گفتگو

منگل مئی 20:31

دوسروں کی وکٹیں گراتے گراتے عمران خان کی اپنی بڑی وکٹ گر گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازسے سابق ایم این اے اور این اے 99سے 2013میں پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ذوالفقارعلی بھنڈرنے ملاقات کی اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اقبال گجر ،قیصر اقبال سندھو اور چوہدری رانا اختر کے علاوہ صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ اور چیئر مین بلدیہ کامونکی چوہدری سجاد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ 5برسوں میںنیک نیتی سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے جس کا واضح ثبوت اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی رپورٹ اور غیر جانبدارانہ طور پر سامنے آنے والے سروے ہیںجن میںپنجاب حکومت کی شاندار کارکردگی کابرملا اعتراف کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام صرف نعرے اور وعدے نہیں عملی اقدامات اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کے ووٹ بنک میں2013کی نسبت نمایاں اضافہ ہواہے اور انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں اس امر کا واضح فیصلہ ہوگا کہ عوام کا مینڈیٹ کس کے حق میںہے ۔۔حمزہ شہباز نے چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر اور انکے ساتھیوں کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ آئیندہ عام انتخابات میں پنجاب اور وفاق کے علاوہ صوبہ کے پی کے میںبھی مسلم لیگ(ن) ہی برسراقتدار آئے گی اور ملک بھر میں ترقی و خوشحالی کا یکساں دور شروع ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عوام دھرنوں اور الزامات کی سیاست کی طرح افواہوں کو بھی مسترد کردیںگے اور آئیندہ انتخابات میںبھی شیر ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گا۔