کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

کرینہ کپور کے انکار کے بعد شاہ رخ کی نئی فلم سلوٹ کے لیے دیپیکا پاڈوکون اور ایشوریہ رائے کے نام سامنے آ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل مئی 23:29

کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا
ممبئ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) کرینہ کپور نے ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ کرینہ کپور کے انکار کے بعد شاہ رخ کی نئی فلم سلوٹ کے لیے دیپیکا پاڈوکون اور ایشوریہ رائے کے نام سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی بے بو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں نئے آنے والے اداکاروں یا کم شہرت یافتہ اداکاروں کی بجائے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کی پیشکش ٹھکرادی۔

فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن کرینہ کپور نے یک دم کنگ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر کے اپنے مداحوں سمیت فلم میکرز کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور کے انکار کرنے کے بعد فلم میکرز کی جانب سے شاہ رخ کی نئی فلم سلوٹ کے لیے دیپیکا پاڈوکون اور ایشوریہ رائے کے نام سامنے آ گئے ہیں ۔

کرینہ کپور نے اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ وہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جبکہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہوگیا اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کیوجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی،عین ممکن ہے کہ فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام بھی نہ کروں۔یاد رہے کہ فلم سلوٹ کی کہانی ایک بھارتی خلا باز کی زندگی کے گرد گھومتی ہے،اس فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کر دی جائے گی کیونکہ شارہ خان ابھی اپنی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ اس قبل بھی کرینہ کپور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں حالا نکہ مداحوں کی جانب سے انکی اور شاہ رخ کی جوڑی کو خاصا پسند کیاجاتا رہا ہے۔