کراچی، حکمران شکلیں بدل بدل کرآتے ہیں اور عوام کو بیوقوف بناتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
حکمرانوں کے حالات تو بدل جاتے ہیں لیکن عوام کی حالت آج تک نہیں بدلی ،حکومت اور اپوزیشن دونوں کے اندر امریکہ و مغرب کے غلام اور سیکولر اور لبرل عناصر موجود ہیں،امیر جماعت اسلامی کراچی
جمعہ 25 مئی 2018 23:28
(جاری ہے)
قریشی برادری ، گودھرا برادری اور کاغذی برادری کے رہنماؤں و کارکنوں نے افطار پارٹی میں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا اتحاد ہے اور یہ کراچی سمیت ملک بھر میں حقیقی طور پر متبادل قیادت کی صورت میں ابھرے گا اور عام انتخابات میں ماضی سے زیادہ نمایاں ومثالی کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گا ، عوام کے اعتماد پر پورا اترے گا اور عوام کے دیرینہ مسائل حل کرائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرپرستی میں ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ملک کے اسلامی تشخص اور آئین کی اسلا می دفعات کوختم کرنے کی کوشش کی گئی ، عقیدہ ختم نبوت ﷺاور قانون توہین رسالت کو نشانہ بنایا گیا ،سندھ اسمبلی کے اندر تبدیلی مذہب کے حوالے سے ایک انتہائی شرمناک اور خلاف اسلا م قانون پیش کیا گیا، یہ سب کچھ اپنے بیرونی آقائوں کی خوشنودی کے لیے کیا گیا ،متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا اتحاد ہے ہم سب دین کی بنیا د پر جمع ہوئے ہیں ،مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے سڑکوں اور گلیوں پر اور پارلیمنٹ کے اندر ملک کے خلاف سیکولر اور لبرل لابی کی سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا اور ان کے مذموم مقاصد کو ہر گز پورا نہیں ہونے دیا جائے گا ،مجلس عمل کراچی کے اسلامی اور دینی تشخص کوبھی بحال کرے گی اور شہر کو تعمیر و ترقی کی جانب گامزن کرے گی ، کراچی کے عوام آج پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی حکومتوں کی وجہ سے بجلی ،پانی اور ٹرانسپورٹ جیسے مسائل کا شکار ہیں ،مجلس عمل عوام کو ان مسائل سے نجات دلائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کو اب اپنا رویہ درست اور تبدیل کرنا ہوگا اور عوام کے مسائل حل کرنے ہوں گے ،عام انتخابات میں اب کراچی کے اندر ماضی کی طرح کسی کو بھی دھاندلی اور عوام کے مینڈیٹ کو اغوا نہیں کرنے دیا جائے گا ،ماضی کی لسانیت کی سیاست نے کراچی کو تباہی و بربادی سے دوچار کیا ۔اب لسانیت اور عصبیت کی سیاست نہیں چلے گی ،مجلس عمل نفرت اور تعصبات سے بالا تر ہوکر کراچی کے عوام کی خدمت کرے گی ،عوام مجلس عمل کا ساتھ دیں اور چہرے اور نام بدل بدل کر آنے والوں کو مسترد کردیں۔ #مزید قومی خبریں
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.