میں نے کہا تھا نواز شریف اور مودی نے مل کر حالیہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا ‘نواز شریف کے بیانیہ نے میری بات کی تصدیق کر دی ‘آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں مجھے اقتدار سے باہر رکھ کر تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کرنا تھا
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا افطار ڈنر سے خطاب
اتوار 27 مئی 2018 21:20
(جاری ہے)
حلقہ کھڑی کی عوام نے ہزاروں کی تعداد میں افطار ڈنر میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ زیادتی اور دھاندلی خود بولتی ہے جعلی مینڈیٹ اور جعلی ڈگری والے شرمندہ شرمندہ نظر آتے ہیں۔ انصاف یوتھ ونگ سمیت تمام ونگز اور زیلی تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں سماہنی میں جنگلات میں لگنے والی آگ حکومتی نااہلی ہے جس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی کے سورج کی کرنیں اقتدار کے ایوانوں میں طلوع پذیر ہونے کو ہیں مسلم لیگ ن کے اقتدار کا سورج وفاق اور آزاد کشمیر میں ہمیشہ کے لیے غرقاب ہونے والا ہے۔ رکنیت سازی کا کام جلد مکمل کیا جائے عید کے بعد تنظیم سازی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے حلقہ کھڑی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔افطار ڈنر آمد پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا فقید المثال استقبال کیا گیا افطار ڈنر سے سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ غداری کے مترادف ہے اس پر بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے حلقہ کھڑی کے عوام نے آج ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ حلقہ کھڑی کی عوام جعل ساز کی جعل سازی اور منافقت کی سیاست سے تنگ آ چکے افطار ڈنر کے موقع پر سجادہ نشین دربار کھڑی شریف میاں عمر بخش نے خصوصی دعا کرائی ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میرے افطار ڈنرز میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت بتا رہی ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام دھاندلی کی پیداوار حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں وفاق میں تبدیلی کے ساتھ ہی فاروق حکومت کا بستر گول کر دیا جائے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.