سیاسی طور پر مضبوط و مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے ،ْ ناصر حسین ڈار

آزاد کشمیر کے عوام بھارتی اندوہناک مظالم سے ڈرنے والے نہیں اور ہر صورت اپنا پیدائشی حق خود ارادیت لیکر رہیں گے ،ْوزیر بحالیات

منگل 29 مئی 2018 15:32

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر مضبوط و مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے ورکرز کے ساتھ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے اندوہناک مظالم اور ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ بھارت آج ایک منظم انداز میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کیا جاسکے ۔

انہوں نے بھارت کی اشتعال انگیز گارروائیوں کو خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام بھارتی اندوہناک مظالم اور بلا اشتعال گولہ باری سے ڈرنے والے نہیں اور کشمیری ہر صورت اپنا پیدائشی حق خود ارادیت لیکر رہیں گے ۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دگنا کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کی اور کہا کہ اس سے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔