کل سےبجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی توہماری ذمہ داری نہیں،شہبازشریف

ہم نے اپنا امتحان پاس کرلیا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی،،بلوچستان میں انتخابات ملتوی کروانے کی تحریک التواء منظور ہونا اچھا شگون نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا تقریب کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مئی 2018 16:49

کل سےبجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی توہماری ذمہ داری نہیں،شہبازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج رات 12بجے کے بعدبجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی توہماری ذمہ داری نہیں ہے،ہم نے اپنا امتحان پاس کرلیا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی،یہ نہیں کہتا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 100فیصد ختم کردی ہے،انتخابات وقت پرہونے چاہئیں،بلوچستان میں انتخابات ملتوی کروانے کی تحریک منظور ہونا اچھا شگون نہیں ہے۔

انہوں نے آج یہاں لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رات 12بجے کے بعد اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے توعوام مجھے یا نوازشریف یا ہماری حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے۔کیونکہ ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے۔ ہم نے اپنا امتحان پاس کرلیا ہے۔یہ نہیں کہتا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 100فیصد ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

جون میں سخت گرمی ہے لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے کینسر کے علاج پر 60ہزار ڈالر خرچ آیا۔خدشہ ہے نیب یہ پوچھے کہ 60ہزار دالر کہاں سے آئے؟نیب کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔حد سے زیادہ کوئی پش نہیں کرسکتا،ایک ماحول بن گیا ہے۔بددیانتی کرنے والوں کو پوچھا نہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ہم آج ہندوستان کے کئی شعبوں سے ترقی یافتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غریبوں کا علاج مفت ہورہا ہے۔کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں 2میریضوں کا مفت ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔70سے زائد ڈاکٹرز کو یورپ اور مشرق وسطیٰ سے واپس لیکر آئے۔انہوں نے کہا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہونا چاہیے الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔مجھے خطرہ پڑ گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں ایک ماہ کیلئے الیکشن میں تاخیر کیلئے تحریک التواء پیش کی گئی ہے۔

بلوچستان میں انتخابات ملتوی کروانے کی تحریک منظور ہونا اچھا شگون نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کی سوچ ماضی کے مقابلے میں سنجیدہ ہوچکی ہے۔اب جھوٹ اور منافقت ،انتشار کے بجائے موازنہ کررہی ہے کہ کون خدمت کررہا ہے؟ قوم ہمارا مقابلہ باقی جماعتوں کے ساتھ خدمت سے کررہی ہے۔جس پارٹی نے بھی خدمت کی ہے عوام ووٹ بھی اسی پارٹی کودیں گے۔