مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور شام کے یتیم بچے اسلامی ممالک ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی فوری توجہ کے مستحق ہیں‘جاوید اختر چوہدری

جمعہ 1 جون 2018 12:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور حاجی جاوید اختر چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور شام کے یتیم بچے اسلامی ممالک ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی فوری توجہ کے مستحق ہیں ۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ وادی میں بھارتی فوج کے ڈھائے جانے والے مظالم میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامی ممالک عالمی اداروں اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ایک خصوصی فنڈز قائم کرنا چاہیے ۔ معاشرے کے تمام طبقوں کی یتیم بچوں کی کفالت ایک دینی فریضہ سمجھ کر سرانجام دینا چاہیے ۔ حاجی جاوید اختر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی جدوجہد میں تنہا ہر گز نہیں ہیں ۔ ہم حق خودارادیت کے حصول تک ہر محاذ پر اور ہر قدم ان کی معاونت اور حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے باور کرایا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے مسئلہ کشمیر ہرگز حل نہیں ہو سکتا۔