اٹھمقام‘ کٹن کنڈل شاہی روٹ پر ٹریفک سارجنٹ نے پبلک سروس گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا

غیر قانونی بھاری جرمانے دہاڑی دار ٹیکسی ڈرائیوروں کی چیخیں نل گئیں

اتوار 3 جون 2018 18:10

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) کٹن کنڈل شاہی روٹ پر ٹریفک سارجنٹ نے پبلک سروس گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، غیر قانونی بھاری جرمانے دہاڑی دار ٹیکسی ڈرائیوروں کی چیخیں نل گئیں۔ غیرقانونی جرمانوں پر اعتراض کرنے پر ناروا گا لیاں اور ہاتھا پائی کی جاتی ہء۔ جرمانوں کی رسید نہیں دی جاتی ہے۔ ٹرانسپورٹرز ڈرائیورز کا شدید احتجاج۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کی استدعا۔ کنڈل شاہی کٹن روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز نے ایوان صحافت چنار پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد قریشی، محمد شفیع، شفیق قریشی، محمد اختر، منیر احمد محمد شفقت، محمد طاہر، عابد قریشی، محمد افضل،اورنگذیب، غلام حسین، علی ممتاز، عبدالوحید، محمد اخلاق، ملک مشتاق، ادریس پیر زادہ، گل دین، محمد طاہر، محمد آصف، عرفان خان، محمد رضوان اختر خان نے کہا کہ ٹریفک سارجنٹ ملک طفیل نے کٹن کنڈل شاہی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کو غیر قانونی بھاری جرمانے کر کے غریب لوگوں کا رزق چھین لیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کے کاغذات مکمل ہوتے ہیں۔ دو سو کے لگ بھگ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو روزانہ فی گاڑی دو ہزار تک جرمانہ کیا جاتا ہے۔ جرمانے کی کوئی رسید نہیں دی جاتی ہے۔ اعتراج کرنے پر ٹریفک سارجنٹ اور اس کا ڈرائیور ناروا گالیاں دیتا ہے تھانہ میں بند کرنے گاڑی ضبط کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ بلکہ اکثر اوقات ہاتھا پائی پر اتر آتا ہے ۔ بیچارے ڈرائیور دن کو جو کماتے ہیں وہ ٹریفک پولیس کو دینا پڑتا ہے رمضان المبارک کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا پبلک ٹرانسپورٹ میں زیادہ تر ٹیکسی کاریں اور جیپیں ہیِ۔

مقامی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انھیں کنڈل شاہی یا کٹن سٹاپ پر کسی قسم کے اڈہ کی سہولت بھی نہیں ہے۔ بیچارے غریب ڈرائیور جو بمشکل اپنے بچوں کے لئے بمشکل دو وقت کی روٹی کا نوالہ مہیا کرتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے سارجنٹ ملک طفیل اور اس کے ڈرائیور نے غریب بچوں کے منہ سے روتی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر فوری نوٹس لیں ملک طفیل کو فوری تبدیل کرتے ہوئے قانونی کاروائی نہ ہوئی تو پورے آزاد کشمیر میں پبلک ٹرانسپوٹر پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔