پیپلزپارٹی پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کی جماعت ہے جو انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سردار سربلند خان جوگیزئی

13ء کے انتخابات میں قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے بلوچستان کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے،رہنماء پیپلز پارٹی بلوچستان

ہفتہ 9 جون 2018 17:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 4 سے امیدوار سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کی جماعت ہے جو انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے 2013ء کے انتخابات میں قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے بلوچستان کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہی25جولائی کو عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے انکا احتساب کرینگے۔

یہ بات انہوں نے لورالائی کے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کی وجہ سے 67سال سے یہاں کے لوگ درپدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانیت کا نعرہ لگایا ہے یہی وجہ ہے کہ آج لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک سے غربت ،جہالت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے شہید ذوالفقارعلی بھٹو اوراور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوںکے نذرانے پیش کئے لیکن عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ شہید رانی محترمہ بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد انکے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی قیادت سنبھالی ہے اور نوجوان قیادت کو آگے لایا ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں فعال اور منظم ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو پارٹی نے بلا رنگ و نسل مزدوروں اور عوام کی خدمت کی ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدار میں ہزاروں کی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگاراورچھوٹے صوبوں کو ساحل و وسائل پر اختیار ،این ایف سی ایوارڈ فراہم کیا ۔

سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ 25جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگا اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔