
پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ کے معاملات میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
میرٹ ،طریقہ کار کے برعکس بھرتیاں کی گئیں، سابق وزیراعلیٰ نے ہسپتال کا تین مرتبہ افتتاح کیا ،تشہیر کیلئے 10 کروڑ روپے صرف کئے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پی کے ایل آئی، زیڈ کے بی اوراندرون بیرون آڈیٹرز کی چھان بین کی جائے،ہسپتال اور کمپنیوں کے ریکارڈ تک رسائی دی جائے‘عدالتی کمیشن نے اپنی جزوی سپریم کورٹ میں پیش کر دی
منگل 12 جون 2018 16:09

(جاری ہے)
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نجی سوسائٹی بناکر حکومت پنجاب سے غیر قانونی طور پر عطیات وصول کئے، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب قائم کر کے پیپرا رولز نظر انداز کئے اور تعمیر کا ٹھیکہ دے دیا، میڈیکل آلات کی خریداری کا ٹھیکہ بھی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کودے دیا، ابتدائی تعمیر اور میڈیکل آلات کی خریداری کاابتدائی ٹھیکہ 13 ارب کا تھا جسے بڑھا کر 19 ارب کر دیا گیا، مزید چار ارب روپے مانگے جا رہے ہیں۔
عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر نجی کمپنی زیڈ کے بی کو آٹھ ارب کا غیر قانونی تعمیر کا ٹھیکہ دے دیا، پے کے ایل آئی کے بورڈآف گورنر کے ممبر ظاہر خان زیڈ کے بی کا مالک ہے، زیڈ کے بی نے میٹرو بس کے لئے پنجاب میں تعمیراتی ٹھیکے حاصل کئے، طے شدہ معاہدے کے تحت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہسپتال کو 131 بیڈ مکمل کرکے دینے تھے لیکن 31دسمبر 2017ء تک 16 بیڈ دئیے، معاہدے کے برعکس 12 میں سے 2 آپریشن تھیٹر فراہم کیے اور وہ بھی غیر معیاری ہیں۔ ناقص میٹریل اور معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود پی کے ایل آئی نے اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پیسوں کی مکمل ادائیگی کر دی۔کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پی کے ایل آئی بورڈ آف گورنر کے چیئرمین تھے،شہباز شریف کی منظوری سے معاہدہ جات طے پائے، رقوم کی ادائیگی کی گئیں، پی کے ایل آئی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے 80 کروڑ کی رقم کی ادائیگی کے باوجود پہلا مرحلہ بھی مکمل نہیں کیا جا سکا۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پی کے ایل آئی، زیڈ کے بی اوراندرون بیرون آڈیٹرز کی چھان بین کی جائے۔عدالتی کمیشن کو ہسپتال اور کمپنیوں کے ریکارڈ تک رسائی دی جائے۔ عدالتی کمیشن کی معاونت کے لئے ماہرین کی خدمات دی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: تیزی سے بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قومی حکمت عملی بنانے کی ہدایت
-
پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی کیٹیگری 200 کی بجائے 300 یونٹس کرنے کی تجویز
-
امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا
-
شیر افضل مروت جیسے لوگ بے شرم ہیں اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، علیمہ خان کا شدید ردعمل
-
سردار ایاز صادق نے الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کر دیا
-
بھارت شام کی نئی حکومت سے قربت کیوں بڑھا رہا ہے؟
-
بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹی نیلامی کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد
-
بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے میں 1 اہلکار شہید 3 زخمی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹرطارق فضل کا میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 67 یوں شہادت پر خراج عقیدت
-
صدرزرداری اوروزیر اعظم کامیجر طفیل محمد شہید کو67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت
-
شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا میجر طفیل محمد شہید کو خراج عقیدت
-
لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.