نظریاتی طور پر پاکستانی ہیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کے ضرور ت نہیں‘وزیراعظم آزاد کشمیر
آزادکشمیر کے عوام کو بااختیار بنانے کے لئے آئین میں ترمیم لائے ۔ آنے والا وقت بتائے گا کہ ہم نے صحیح کیا یا غلط‘راجہ فاروق حیدر
جمعرات 14 جون 2018 14:44
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں ممبران و عہدیداران کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس، سابق وزیرحکومت سید بازل علی نقوی، مسلم کانفرنس کے راہنما دیوان علی خان چغتائی، جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے راہنما خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے راہنما شاہد حمید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر، سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل محمد ادریس عباسی، وکلاء، تاجر، سنٹرل پریس کلب کے صحافیان کرام اور دیگر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی موجود تھے۔ افطار ڈنر سے صدر سنٹرل پریس کلب سید ابرار حیدر، جنرل سیکرٹری راجہ شجاعت خان، محمد عارف عرفی، سفیر رضا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے عبوری آئین 1974ء میں ترامیم کی منظوری مثبت ثابت ہوگی اور آنے والا وقت بتائے گا کہ اس سے ریاست میں کتنی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کو انتظامی و مالیاتی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ایکٹ 74ء میں ترامیم کو آسان کام نہیں تھا بلکہ اس کے لئے اپنے آپ کو داؤ پر لگانا تھا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ جو کچھ کیا صرف اور صرف آزادکشمیر کی عوام کی بہتری کے لئے کیا۔ میرا ذاتی کوئی ایجنڈہ نہیں اور نہ ہی مجھے کسی چیز کی ضرورت ہے اور آئندہ بھی ریاست کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیرت مند ماں کا دودھ میری رگوں میں ہے عوام کی آبرو کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ عبوری آئین کی منظوری میں ساتھ دینے والی تمام جماعتوں کا شکرگزار ہوں۔ آخر میںوزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو صدر سنٹرل پریس کلب سید ابرار حیدر نے شیلڈ بھی پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.