بھمبر ‘غنڈہ گرد نوجوانوں نے مرغی فروش پر فائر کھول دیے ، سہیل نامی نوجوان گولی لگنے سے زخمی ‘ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل

تاجروں کا شدید احتجاج ‘سماہنی چوک کو بند کرتے ہوئے دھرنا دیدیا

منگل 19 جون 2018 16:06

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بھمبر میں دھشت گردی کا واقعہ ، غنڈہ گرد نوجوانوں نے مرغی فروش پر فائر کھول دیے ، سہیل نامی نوجوان گولی لگنے سے زخمی ، ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا ، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے سماہنی چوک کو بند کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئیگولی مارنے والے نوجوان حسنات ولد راجہ افتخار اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ، شہریوں کو پولیس کو حراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کے عین وسط میں واقعہ سماہنی چوک میں سہیل ولد شیر محمد ساکن محلہ کھوئیاں سٹی جس کی مرغی کے گوشت کی دوکان سے گزشتہ روز بعد دوپہر اس کے پاس چند نوجوان آئے اسے کہا کہ ہمیں فوری گوشت دو جس پر سہیل جو کہ کھانا کھا رہا تھا اس نے کہا کہ تھوڑا صبر کریں میں کھانا کھا لوں تو آپکو گوشت دیتا ہوں لیکن انہوں نے صبر نہ کیا او ر اسرار کیا اور چلے گئے جبکہ بعد ازاں اس کے پاس حسنات ولد راجہ افتخار اور اس کے دو ساتھی گاڑی پر آئے اور اتر کر اسے برا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ تم نے گوشت کیوں نہیں دیا تو مالک دوکان نے انہیں بتایا کہ میں کھانا کھا رہا تھا تو اس پر انہوں نے تیش میں آکر سہیل پر پستول نکال کر سیدھے فائر کر دئے جو سہیل کی ٹانگوں میں لگے جس پر وہ وہیں گر گیا جبکہ یہ نوجوان موقع سے فرار ہو گئے بعدزخمی نوجوان کو فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ واقعہ کے خلاف تاجروں نے وری اپنی دوکانیں بند کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور سماہنی چوک میں دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک رکھ گئی بعد ازں پولیس کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج ختم کر دیا جبکہ سٹی تھانہ کے ایس ایچ او چوہدی مہربان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف جگہوں پر ناکے لگا دئے اور پہلے پہل گولی مارنے والے نوجوان حسنات کے دو ساتھیوں علی ولد راجہ صابر کے ساتھ ایک نوجوان کو شیر جنگ کالونی سے گرفتار کر لیا اور دو گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لیں جبکہ بعد ازں رات کے وقت حسنات ولد راجہ افتخار ساکن شیر جنگ کالونی کو بھی پکڑ لیا جس پر شہریوں نے پولیس کے فوری ایکشن کو زبردست سراہا ہے واضح رہے کہ یہ نوجوان چند ماہ قبل بھی لڑائی کے ایک کیس میں پولیس تھانہ میں بند رہا ہے اور دیگر کئی معاملات میں بھی اس کے ملوث ہونے کا پولیس ریکارڈ ہے ۔