عدالت العالیہ نے سیاسی بنیادوں پرکی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں منسوخ کردی

بدھ 20 جون 2018 15:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) عدالت العالیہ نے سیاسی بنیادوں پرکی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں منسوخ کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر کی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں عدالت العالیہ نے رٹ پٹیشن عنوان سید بازل نقوی وغیر بنام آزاد حکومت وغیرہ میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے منسوخ کردیں ،تاہم حکومت دوبارہ نوٹیفکیشن کرتے ہوئے عذرات کا موقع دینے کے بعد دوبارہ مردم شماری کی ریزلٹ کے بعد کرسکتی ہے البتہ بلدیاتی الیکشن سابقہ حد بندیوں کے تحت سابقہ مردم شماری کے مطابق ہی کروائے جائنگے،پیپلز پارٹی کے نمائندگان سابق وزراء کی طرف سے وقالت محمد پرویز مغل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی عدالت العالیہ کے فیصلہ کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے