الیکشن آزادانہ و منصفانہ کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، مفتی حیات القادری رضوی

جمعرات 21 جون 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن کروانے کیلئے ٹھوس اقدمات اُٹھائے کراچی میں تحریک لبیک کے بینرز اتروانا افسوسناک ہے پاک فوج کے جوان مسلسل وطن کی حرمت پر قربان ہو رہے ہیں الیکشن آزادانہ و منصفانہ کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں مقبوضہ کشمیر میں عید پر جنگ بندی کے باوجود دو کشمیری جوانوں کی شہادت قابل مذمت ہے آرمی چیف کا عید کنٹرول لائن پر فوجی جوانوں کے ساتھ منانا قابل تحسین ہے عوام اپنی تقدیر بدلنے کے لئے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ مافیا کو سیاست بدر کرنے کا موقع ضائع نہ کرے کرپشن سے تعمیر کئے گئے سیاسی قلعے مسمار ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹ کا درست استعمال بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔