پیپلز پارٹی کراچی میں حیران کن نتائج دے گی ،بلاول بھٹو زرداری نے شہرکونفرتوں کی سیاست سے نکالنے کاعزم کیا ہوا ہے، سعید غنی
گورنر ہائوس میں ایک الیکشن سیل بنایا گیا ہے ۔ جومسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے لئے کام کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے، پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 24 جون 2018 18:50
(جاری ہے)
سعید غنی نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت ابھی شروع نہیں ہوئی پہلے سے چلتی آرہی ہیں۔
ماضی میں لوگوں پر ایم کیو ایم کی دہشت تھی ۔ایم کیو ایم کے خوف کی وجہ ہم خود سیاسی سرگرمیاں کراچی میں اس طرح نہیں کرپاتے تھے۔اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں شہر میں امن و امان ہے ۔لوگ کھل کر اب اپنے سیاسی وابستگیاں کسی کی بھی ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جن لوگوں نے شمولیت اختیار کی بیشترکاتعلق ملیرسیہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں حیران کن نتائج دیگی۔بلاول بھٹوزرداری نیکراچی پر توجہ دی ہوئی ہے۔شہرکونفرتوں کی سیاست سینکالنیکاعزم بلاول بھٹو نے کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاس میں ایک الیکشن سیل بنایا گیا ہے ۔الیکشن سیل مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم کے لئے بنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ اس چیز کا نوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل سے الیکشن سیل گورنر ہاس میں کام کررہا ہے۔ہمارے کچھ لوگوں پر دباو ڈال کر پارٹیاں تبدیل کرائی جارہی ہیں۔ان تمام اداروں سے کہو گا ایسے ہتھکنڈے نہ استعمال کریں۔شمولیت اختیار کرنے والیحاجی چن زیب نے کہا کہ لوگوں نے زندگیاں پارٹی کو دیں لیکن مسلم لیگ ن نے وفانہیں کی۔میریحلقیمیں پانی اورسڑکیں پیپلزپارٹی نے دیں۔میاں نوازشریف سے شکوہ ہے۔ 28 سال بعدمسلم لیگ ن کو خیرباد کہتا ہوں۔سندھ میں مسلم لیگ نون پارٹی سیاست میں انصاف نہیں کرائے۔نواز شریف دل سے اتر گئے ہیں یہ جگہ بلاول اور تیر نے لے لی ہے۔پی ٹی آئی اور پی ایس پی کے دوستوں نے بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔وقار مہدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ضلع ملیر سے کلین سویپ کریگی۔شامل ہونیوالوں کوبلاول بھٹوکی جانب سے بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.