مقبوضہ کشمیر ، حریت قیادت کی کال پر بھارتی مظالم اور جارحیت کے خلاف مکمل شٹر ڈائون

ْجنت نظیر وادی موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث دنیا سے کٹ کر رہ گئی، کشمیری میڈیا

پیر 25 جون 2018 16:59

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی کال پر بھارتی مظالم اور جارحیت کے خلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی، جنت نظیر وادی موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث دنیا سے کٹ کر رہ گئی،حریت قیادت نے نہتے معصوم کشمیریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کشمیری میڈیاکے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال جاری ہے۔

جس کے باعث وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع کلگام میں جعلی مقابلے میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے وادی بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کی کال دی گئی۔حریت قیادت نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارتی فوج نے وادی میں آپریشن آل آٹ دوبارہ شروع کردیا ہے جس کا مقصد کشمیر کے لوگوں کا قتل عام اور انہیں ہراساں کرنا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈان ہڑتال کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔