Live Updates

بیمار معیشت کی بحالی کا کریڈ ٹ محمد نوا زشریف کو جا تا ہے، جتنی ترقی ہمارے دور میں ہو ئی اس کی مثا ل ملک کی 70 سالہ تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتی، چوہدری برجیس طاہر

منگل 26 جون 2018 19:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اورسابق وفاقی وزیرامورکشمیرگلگت وبلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے عوام سے جو وعدے کئے تھے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں انہیں پورا کردیا ہے محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد بہت سے لو گ با تیں کررہے تھے کہ حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے لیکن ہماری حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی ملک میں جاری بڑے منصوبے مکمل کئے حکومت کے خلاف تمام تر سازشوں ، دھرنوں لاک ڈائون ، جلا ئوگھیرا ئوکے باوجود مملکت خداداد پاکستان نے ترقی کی ، سی پیک ، توانا ئی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل ، ملک بھر میں ہا ئی ویز، مو ٹر ویز ، ، ایئر پورٹ ، نئی یو نیورسٹیاں کے قیام ، لا قانونیت ، بدامنی ، دہشت گردی ، لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ، فا ٹا اور کراچی میں مستقل قیام امن اور بیمار معیشت کی بحالی کا کریڈ ٹ محمد نوا زشریف کو جا تا ہے جتنی ترقی ہمارے دور میں ہو ئی اس کی مثا ل ملک کی 70تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این117میں جلسہ کہ شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دن رات دھرنا اور کام نہ کرنا عمران نیازی کا وطیرہ ہے نا م نہاد تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبر پختونخواکو تباہ کر کے رکھ دیاہے وہاں پر بلین ٹری لگانے کا دعوی کرنے والے عمران خان نیازی نے جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قایم کئے ،کے پی کے اور سندھ کے عوام پی ٹی آئی اور پی پی پی کی لو ٹ مار ، اقربا پروری اور منافقت ، مفادات کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں دونو ں جماعتوں نے اپنے صوبوں میں عوام کا جو حال کیا ہے وہاں کے عوام اب خادم پنجاب محمد شہباز شریف کو اپنا نجات دہندہ اور مسیحا سمجھتے ہیں مسلم لیگ (ن)کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے لا ہور کے عوام عمران خان کا ساتھ نہیں دیںگے زندہ دلان لاہور کل بھی نوا زشریف کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آنے والے کل میں بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہو ں گے 2018کے انتخابات میں عمران خان کو کلین بولڈ کردیں گے ہم نے ملک وقوم کی خدمت کی ہے اپنی کارکردگی کی بنا پر مسلم لیگ (ن)ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی صوبو ں اور مرکز میں انشااللہ مسلم لیگکی حکومت ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات