سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے دور اقتدار میں نہ صرف عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیاگیا، سابق ایم پی اے ڈیرہ بگٹی

جمعہ 29 جون 2018 21:23

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) سابق ایم پی اے ڈیرہ بگٹی طارق مسوری بگٹی نے کہا ہے کہ اس کے کزن اور سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے دور اقتدار میں نہ صرف عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ یہ دور ڈیرہ بگٹی میں کرپشن کے حوالے سے بدترین دور رہا سرفراز بگٹی اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اپنے آبائی علاقے کا سڑک تو کھلوا نہ سکا مگر وہ دعویدار ہیں بلوچستان بھر میں امن و امان کی بحالی کا امن و امان اگر کہیں بحال ہوئی ہے تو وہ عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے ہوئی ھے انہوں نے یہ گفتگو اپنے اور سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے بیکڑ میں ایک بہت بڑی انتخابی ریلی سے شرکا خطاب کرتے ہوئے کی میر طارق بگٹی نے اپنے خطاب میں الزام لگایا کہ سرفراز بگٹی نے اپنے دور اقتدار میں ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے خود پر جھوٹے بم حملے کروائے یہاں تک کہ اللہ نظر اور عبدالنبی بنگلزئی جیسے دہشت گردوں کو دو دو مرتبہ مارنے کا دعوی بھی کیا مگر کچھ ہی دنوں بعد وہ دہشت گرد ویڈیوز کے ذریعے اپنے ہلاکتوں کا تردید کرتے رہے میر طارق بگٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ان کے دشمن وہ ہیں جو پاکستان سے باہر رہ کر پاکستان کیخلاف ہیں مگر جو پاکستان میں رہ کر پاکستان کا زندہ باد کا نعرے لگائے گا وہ ہمارے دوست ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ان کے نواب اکبر بگٹی کے پوتوں نوابزادہ گہرام بگٹی اور نواب میر عالی بگٹی سے انتخابی و سیاسی اتحاد خارج از امکان نہیں ضلع ڈیرہ بگٹی کو اب ایک مخلص قیادت کی ضرورت ھے کیونکہ پچھلے 5 سالہ دور میں سوائے کرپشن اور جھوٹے دعووں کے کچھ نہیں ہوا امن و امان بحال کرنے کے دعویدار میر سرفراز بگٹی خود تین صوبے کراس کرکے آبائی علاقے آجاتے ہیں دو گھنٹوں کے مسافت پر موجود سڑک نہ کھلواسکے لوگ پانی کے بوند بوند کو ترستے رھے ہماری مائیں بہنیں اس جدید دور میں بھی لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بنتی رہیں صرف ناقص سڑک ہی بنتے گئے اور اس کی وجہ بھی ہر ٹھیکیدار سے پہلی30 فیصد اور پھر 50 فیصد رشوت لیتے رھے انہوں نے کہا کہ انہوں نے سن 2000 سے جو مشن شروع کی تھی یعنی مثبت تبدیلی کی وہ جاری رھے گی گزشتہ 5 سال سے لوٹ مار کرنے والوں کے احتساب کے دن اب بہت قریب ہیں۔