Live Updates

مسلم لیگ ق کا اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

ترقیاتی کام نہ ہونے کی ذمہ داری (ن) لیگ پر عائد ہوتی ہے، ترقیاتی بجٹ سو فیصد حکومت کے پاس ہوتا ہے، گزشتہ پانچ سال حکومت نے ایک روپیہ بھی اپوزیشن کے ایم این اے کو ترقیاتی فنڈز کا نہیں دیا، ہماری پہلی ترجیح پانی ہے، اسلام آباد پانی کے لئے ترسا ہوا ہے، اسلام آباد کو دس کروڑ گیلن یومیہ پانی کی کمی ہے، تاجر برادری میں (ن) لیگ کی کارکردگی کی وجہ سے مایوسی ہے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 1 جولائی 2018 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام نہ ہونے کی ذمہ داری (ن) لیگ پر عائد ہوتی ہے، ترقیاتی بجٹ سو فیصد حکومت کے پاس ہوتا ہے، گزشتہ پانچ سال حکومت نے ایک روپیہ بھی اپوزیشن کے ایم این اے کو ترقیاتی فنڈز کا نہیں دیا، ہماری پہلی ترجیح پانی ہے، اسلام آباد پانی کے لئے ترسا ہوا ہے، اسلام آباد کو دس کروڑ گیلن یومیہ پانی کی کمی ہے، تاجر برادری میں (ن) لیگ کی کارکردگی کی وجہ سے مایوسی ہے۔

اتوار کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا الیکشن مہم چل رہی ہے کہ اسلام آباد کے اندر اہم پیش رفت ہورہی ہے اسلام آباد کے اندر سیاسی صورتحال بھی تبدیل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے نیشنل لیول پر مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے (ن) لیگ چھوڑ دی تھی اب انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

تاجر برادری میں (ن) لیگ کی کارکردگی کی وجہ سے مایوسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں معیشت کا ایک دوسرے سے مقابلہ ہوتا ہے گزشتہ پانچ سالوں میں میاں صاحب نے میٹرو پر پچاس ارب لگا دیئے۔ اسلام آباد سے عمران خان این اے 53 پر الیکشن لڑرہے ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اسد عمر وزیر خزانہ ہوں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پانی ہے اسلام آباد پانی کے لئے ترسا ہوا ہے اسلام آباد کو دس کروڑ گیلن یومیہ پانی کی کمی ہے۔

عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد 10کروڑ گیلن پانی لانے کا اعلان کریں گے۔ اسلام آباد کی آبادی 21لاکھ ہوگئی ہے یہاں نئے ہسپتال کی ضرورت ہے۔ہماری حکومت میں قانون کرایہ داری پاس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ سو فیصد حکومت کے پاس ہوتا ہے گزشتہ پانچ سال حکومت نے ایک روپیہ بھی اپوزیشن کے ایم این اے کو ترقیاتی فنڈز کا نہیں دیا۔

ترقیاتی کام نہ ہونے کی ذمہ داری (ن) لیگ پر عائد ہوتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے صدر رضوان صادق نے کہا کہ ہماری جماعت کا اور پی ٹی آئی کا آپس میں الحاق ہوا ہے ہم پورے پاکستان میں انہیں سپورٹ کریں گے جبکہ چند سیٹوں پر پی ٹی آئی ہمیں سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں بھی تینوں نشستوں پر پی ٹی آئی کوسپورٹ اور ووٹ کریں گے۔

ہماری پانچ سالہ حکومتی کارکردگی سب کے سامنے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ کل میں نے عمران خان کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے ،میں نے 33سال (ن) لیگ میں گزارے ہیں لیکن کوئی عہدہ نہیں لیا۔ عمران خان نے حکومت میں جانے سے پہلے ہی ان لوگوں کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاجر دوست حکومت نہیں تھی، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اسلام آباد میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ،ہم عمران خان کی سوچ اور ویژن کے ساتھ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات