Live Updates

ختم نبوتؐ کا معاملہ ہمارے ایمان کا حصہ اور دین اسلام کی اساس ہے،شازیہ نورین خان

پیر 9 جولائی 2018 23:08

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار این اے 170 شازیہ نورین خان نے کہاہے کہ ختم نبوتؐ کا معاملہ ہمارے ایمان کا حصہ اور دین اسلام کی اساس ہے۔اسلام اورپاکستانی آئین مذہبی آزادیوں ،اقلیتوں کے تمام بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے تاہم ہر شہری پرلازم ہے کہ وہ اپنی شناخت درست اور صحیح کوائف کے ساتھ جمع کروائے ۔

نگران حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کوفوری منظر عام پر لائے تا کہ اصل حقائق سے قوم آگاہ ہوسکے۔یہ بات اب اظہر من شمس ہے کہ ملک کی تینوں بڑی پارٹیاں ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کی سازش میں برابر کی شریک ہیںاور انہوں نے مسلمانوں کے اس خالصتاً مسئلہ پر غیر ملکی دبائو کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیںوہ اپنی الیکشن کمپیئن کے دوران شہریوں سے بات چیت کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ کے حساس اور نازک مسئلے پر اسلامیان پاکستان کے تمام تر اعتقادی رشتوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے قوم کے جذبات کو مجروح کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔ممتاز قادری کی شہادت سے لیکر ختم نبوت ؐکے قانون میں ترمیم کی سازش تک نواز شریف مکافات عمل کا شکار نظر آتے ہیںجبکہ عمران خان اور آصف علی زرداری کا مستقبل بھی نوشتہ دیوار ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات