ملک کے عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ بیرون ملک منتقل کر دیا گیا، عمران خان
30سال سے باریاں لینے والی 2جماعتوں کے سربراہ امیر اور عوام غریب ہو گئے ۔ قرضے سے ملک کے بچے بچے کو مقروض کر دیا گیا۔ ووٹ کو عزت دو چور کو عزت نہ دو،چیئرمین تحریک انصاف کا رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب
بدھ 11 جولائی 2018 23:34
(جاری ہے)
آصف علی زرداری منی لانڈرنگ میں جا رہا ہے اگر70ارب جنوبی پنجاب میں لگا دیا جاتا تو یہاں کے عوام کی تقدیر بدل جاتی۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص چوری کر کے معصوم رہا ہے کہتا ہے میرا تالیوں سے استقبال کرو ۔ چور کا استقبال تالیوں سے نہیں انڈوں سے ہوتا ہے۔ ووٹ کو ضرور عزت دو مگر چور کو عزت نہ دو۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز ایسے آ رہے ہیں جیسے کشمیر فتح کر کے آئے ہوں۔ انہیں ملک کا پیسہ چوری کرنے اور کرپشن پر سزا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے پنجاب میں10سال حکومت کی انہوں نے عوام کے لئے کیا کیا10سال میں کوئی عالمی معیار کی یونیورسٹی نہیں بنا سکے کوئی بہترین ہسپتال نہیں بنا سکے۔ جہاں پر کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا علاج ہو۔شہباز شریف کچھ مہینوں میں علاج کرانے بیرون ملک چلا جاتا ہے کوئی ایسا ہسپتال بنایا جہاں شہباز شریف کا علاج ہو سکے ۔ اسحاق ڈار بیماری کے بہانے لندن میں ہے۔ اسحاق ڈار ڈرامے کر رہا ہے اگر اسے ڈراما ہی کرنا تھا تو میو ہسپتال لاہور میں لیٹ جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے آدھی آبادی تعلیم سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اشتہاروں میں دکھاتے ہیں سڑکیں بنائی ہیں اگر سڑکیں بنانے سے وزیراعظم بنتا ہے تو پھر ملک ریاض کو بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سزا ہونے پر حمزہ شہباز اور شہباز شریف خوش ہیں اور دل میں میرا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ مگر شہباز شریف سن لو اب میں تمہارے پیچھے آ رہا ہوں۔ شہباز شریف جیل میں نواز شریف کو کمپنی دے گا انہوں نے کہا کہ ہارون بلور اچھے انسان تھے ان کی شہادت کا سن کر افسوس ہوا۔ ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ ہارون بلور کے سوگ میں پشاور کا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو دونوں بڑی جماعتوں کو شکست دیں گے۔ سندھ میں جی ڈی اے سے مل کر پیپلز پارٹی کو شکست دیں گے۔ پنجاب میں (ن) لیگ کو بھی ہرائیں گے 25جولائی کو عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کر نظریے کو کامیاب بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.