Live Updates

سانحہ مستونگ پر سارا پاکستان غمزدہ ہے،ہر آنکھ اشکبار ہے ، ملک بھر میں دہشت گردی کے باعث سیاسی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں ، سانحہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت دینی چاہیے ، سب کو اس صورتحال پر مشترکہ پالیسی اختیار کرنی چاہیے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 15 جولائی 2018 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نواب زادہ حاجی میرلشکری رئیسانی کی ٹرتھ کمیشن کے قیام کے مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ مستونگ پر سارا پاکستان غمزدہ ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے ، ملک بھر میں دہشت گردی کے باعث سیاسی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں ، سانحہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت دینی چاہیے ، ہم سب کو اس صورتحال پر مشترکہ پالیسی اختیار کرنی چاہیے ، عمران خان کو ایسے موقع پر غیر سنجیدہ گفتگو نہیں کرنی چاہئے، ملک کی سب سے بڑی ضرورت شفاف الیکشن کا انعقاد ہے، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بڑا المیہ ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو سراوان ہائوس میں نواب زادہ سراج رئیسانی شہادت پر فاتحہ اور تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواب زادہ حاجی میر لشکری رئیسانی بھی موجود تھے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہاکہ سانحہ مستونگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، سراج رئیسانی کی کارکنوں سمیت شہادت کا واقعہ پر ملک بھر میں ہر آنکھ اشک بار ہے پشاور سے لے کر کراچی تک تمام پاکستانی انتہائی افسردہ ہے ۔

میں نواب اسلم رئیسانی اور دیگر سے فاتحہ کرنے میاں محمد نواز شریف کی طرف اظہار افسوس کرنے کے لئے آیا ہوں ۔ گزشتہ شب میری میاں محمد نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی انہوں نے بھی مجھے اپنی طرف سے اظہار افسوس کرنے کاکہا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت پوری قوم کا یہ مطالبہ ہے کہ نہ صرف اس واقعہ کا نہ صرف مکمل تحقیقات کی جائے بلکہ جو افراد اس گھنائونے عمل میں ملوث ہیں ان کو پوری قوم کے سامنے قرار واقعی سزا ملنی چاہیے اس کے لئے وفاقی اور حکومت بلوچستان تمام وسائل کو بروئے کار لائے اور لاہور میں فارنزک لیب کے ایکسپرٹس کو بھی فوری طور پر یہاںآنا چاہیے اور واقعہ کی پوری طرح سے تحقیقات کرائی جائے ۔

جاں بحق افراد کے لواحقین کو تب ہی قرار آئے گا جب واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا مل جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف شفاف انتخابات کا انعقاد کرائیں تاہم اس سلسلے میں پاکستا ن مسلم لیگ ن کے اپنی تحفظات کا اظہار کردیا ہے اور اگر پنجاب نگران حکومت میں بدقسمتی سے کسی سیاسی جماعت یا ہماری مخالفین کی کاسہ لیس بن کر خوف و ہراس پھیلایا جائے اور الیکشن پروسس کو مشکوک بنایا گیا تو بہت افسوسناک بات ہوگی ۔

میری خواہش ہے کہ پاکستان میں صاف و شفاف انتخاب کا انعقاد ہو اسی میں ہی ملک کی ترقی و خوشحالی مضمر ہے ۔ اگر پاکستان میں سو فیصد صاف و شفاف انتخابات کرائے گئے تو پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے کوئی نہیں روک سکے گا اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ اگر خدانخواستہ الیکشن پر کسی بھی طریقے سے آثار پڑے تو یہ پاکستان کے مستقبل کے لئے بے پناہ نقصان دہ عمل ہوگا ۔

جب پوری قوم غمزدہ ہے ایسے موقع پر عمران خان کو سیاست اور الزامات نہیں لگانے چاہیے ۔ عمران خان کی جانب سے یہ کہنا کہ جب نواز شریف پر برا وقت آتا ہے توایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ، عمران خان صاحب خود یاد کرے جب وہ لندن میں بیٹھ کر پاک فوج کے بارے میں جو باتیں کرتا تھا سب سے پہلے اسے اپنی گریبان میں دیکھنا چاہیے ۔

انہو ں نے میں نوابزادہ لشکری رئیسانی کی ٹرتھ کمیشن بنانے کے مطالبہ سے اتفاق کرتا ہوں اس طرح کی تمام واقعات کی صاف اور شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہیے او رملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لانی چاہیے تب ہی پاکستان اور صوبے مل کر ترقی کریں گے ۔ چاروں صوبوں میں بسنے والے مختلف چاروں بھائیوں کو مل بیٹھ کر ملک کو آگے لے کر جانا چاہیے اس وقت سب بڑا چیلنج صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا ہے خدا کرے اس باغ میں پھول کھلے اور اس کی خوشبو پوری دنیا میں پھیلے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیںاور اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید اس طر ح کے نقصان محفوظ فرمائیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات