عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم کے برابر سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ خود کش حملوں کے بعد انتخابی مہم کے دوران تینوں رہنماؤں کی سیکیورٹی کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا: میڈیا رپورٹس
مقدس فاروق اعوان بدھ 18 جولائی 2018 11:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نہ صرف منصفانہ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد بلکہ تمام امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنا بھی پنجاب کی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ ان امیدواروں اور سیاسی رہنماؤں کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جن کی زندگی کو خطرات درپیش ہیں ۔یاد رہے ملک میں کچھ روز سے بے امنی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔انتخابی مہم کے دوران انتخابی امیدواروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اے این پی کے رہنما ہارون بلور بھی اپنی انتخابی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے کہ ان کی ریلی میں خود کش دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ہارون بلور شہید ہو گئے۔مستونگ میں سراج رئیسانی کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔سانحہ مستونگ میں 100سے زائد افراد بھی شہید ہوئے۔سانحہ مستونگ کی وجہ سے پورے ملک میں فضاء سوگوار ہے،جب کہ سراج رئیسانی کی حب الوطنی سے ہر پاکستانی کو آبدیدہ کر رکھا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان میں الیکشن سے قبل ایسے واقعات کا ہونا انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔کیونکہ ملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں پر امن انتخابات کا انعقاد ہو اس لیے پاکستان میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کے لیے ایسی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔اور اب خدشہ ہے کہ بڑی سیاسی پارٹیوں کی قیادت کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد عمران خان،شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی سیکیورٹی کو وزیراعظم کی سیکیورٹی کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.