Live Updates

پاکستان میں 25 جولائی کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی ہے ، بیرسٹر سلطان

عوام ملک سے کرپشن جھوٹ اور فریب کی سیاست کا خاتمہ کرکے عمران خان کے ہاتھ پاکستان کی بھاگ دوڑ دیں گے تاکہ ملک میں صحیح معنوں میں تبدیلی آسکے ، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

جمعہ 20 جولائی 2018 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی ہے عوام انشاء ا للہ پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیں گے اور ملک سے کرپشن جھوٹ اور فریب کی سیاست کا خاتمہ کرکے عمران خان کے ہاتھ پاکستان کی بھاگ دوڑ دیں گے تاکہ ملک میں صحیح معنوں میں تبدیلی آسکے ۔

پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں بھی بہتری کی فضا چل پڑے گی۔ اسلئے لوگ اپنا اور آئندہ آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کشمیر اپنا صحیح کردار ادا کرکے آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائے گی۔

(جاری ہے)

عوام جوق در جوق پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو رہے ہیں۔

میں آج دھیر کوٹ سے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پردھیرکوٹ سے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میںسابق امیدوار اسمبلی راجہ غلام مجتبی ، راجہ فہیم کشمیری، راجہ انعام الحق،راجہ یاسرعاصی،راجہ بابرانور، راجہ کامران خضر،شباب راجہ،راجہ شاہد، سہیل،راجہ کامران ، راجہ طیب،راجہ ارسلان،ڈاکٹر احسن افتخار،راجہ فیضان خلیل،راجہ باسط افتخار،راجہ ذیشان کاشر،راجہ الیاس،محبوب راجہ،راجہ شیراز حیدر،وقاص خان،شعیب خان،راجہ اسد اور دیگر شامل ہیں۔

جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے علاوہ راجہ امتیاز ایڈووکیٹ، راجہ ممشاد، ساجد جاوید عباسی، راجہ شجاعت، ساجد عباسی، اورد ھیر کوٹ کے دیگراہم رہنمائدیگر رہنماء بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس وقت انتخابی مہم تیزی سے چل رہی ہے اور تمام کشمیری اسمیں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ لہذا تمام کشمیری پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریںاور انشا ء اللہ 25 جولائی پی ٹی آئی کی کامیابی کی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

عوام کی تقدیر بدل دے گا۔لہذا تمام کشمیری پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے نکل کھڑے ہوں۔انھوں نے کہا کہ دھیرکوٹ میں ہم پہلے بھی زیادہ مضبوط تھے لیکن بد قسمتی سے ہم نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔اس دفعہ دھیر کوٹ سے ہمارا امیدوار جیت کر عوام کے مسائل حل کرائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات