کراچی، کراچی اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے، ڈاکٹر اسامہ رضی
یہ عاشقان رسول ؐ اور ناموس رسالتؐ کے محافظوں کا شہر ہے ،کراچی کا ماضی اسلام سے وابستہ ہے،حلقہ این اے 243سے مجلس عمل کے نامزد امیدوار
اتوار 22 جولائی 2018 22:40
(جاری ہے)
علاوہ ازیں ڈاکٹر اسامہ رضی نے گلزار ہجری میں عوام سے ملاقاتیں کیں اور ایم ایم اے کا منشوراور پروگرام بھی پیش کیا۔اس موقع پر امیدوار صوبا ئی اسمبلی پی ایس 101 بابر قمر عالم ،اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ماضی میں کراچی کے عوام نے ایم کیوایم کو ووٹ دیے لیکن اس نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کا استحصال کیا ۔
آ ج کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے ، مسائل کے حل کے لیے کسی بھی پارٹی نے آگے بڑھ کرکوئی اقدامات نہیں کیے لیکن الیکشن کے آتے ہی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام کی یاد آگئی اور وہ لوگ جو کراچی کے مسائل تک نہیں جانتے وہ اب بھی کراچی سے الیکشن لڑرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اختیارات اور حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی کراچی کے عوام کے مسائل حل کرائے اور ہم عوام کے ساتھ کھڑے رہے ، عوام بجلی ، پانی اور شناختی کارڈ کے مسائل کے حل کے لیے بلبلاتے رہے لیکن کسی نے ان کاساتھ نہیںدیا صرف جماعت اسلامی نے ان مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائی اور کراچی کے عوام کی ترجمان بنی ،جماعت اسلامی آئندہ بھی عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی کا دن احتسا ب اور انقلاب کا دن ہے ،عوام ان لوگوں کا محاسبہ کریں جنہوں نے کراچی کو مسائلستان بنادیا اور اہل و دیانتدار قیادت کو سامنے لائیں جو کراچی کے اپنے ہیں اور کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔#مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.