بعض سیاست دان نے اس انتخابات میں اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر لی ہیں ‘25جولائی کو مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی

مسلم لیگ (ن) باغ کے رہنما راجہ محمد صادق خان کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 23 جولائی 2018 16:35

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن باغ کے رہنما راجہ محمد صادق خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی انہوں نیافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاست دان نے اس انتخابات میں اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر لی ہیں ‘موجودہ انتخابات میں ایک ایسی جماعت ہے جیسے بیرونی آقائوں کی حمایت حاصل ہے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے اور اپنے مخالف کو ایسے القابات دئیے جاتے ہیں جسکی مثال نہیں ملتی اس سے ان کے اندر کا ضمیر کھل کر باہر آگیا ہے اللہ کے بندوں کو گدھا جیسے جانور کا درجہ دے کر انسانیت کی توہین کی گئی ہے پاکستانی عوام ایسی جماعت کو کس طرح ووٹ دیں گے جو دوسروں کی تزلیل کرتے ہیں یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران راجہ محمد صادق خان نے کہا کہ میاں نواز شیف نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کیے جب کہ جواب میں نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکر کے بھارت کو بھرپور جواب دیا سی پیک منصوبہ شروع کیا ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ اور بلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ۔