Live Updates

ڈیر ہ اسماعیل خان،ریٹر ننگ آفیسرز نے قو می و صو با ئی حلقو ں کے عا م انتخا بات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 26 جولائی 2018 20:34

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) ریٹر ننگ آفیسرز نے ڈیر ہ اسماعیل خان کے قو می و صو با ئی حلقو ں کے عا م انتخا بات 2018 ء کے غیر حتمی نتائج کا اعلان تحر یر ی طور پر کر دیا ہے ریٹر ننگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عارف شا ہ نے حلقہ این اے 38 کے غیر حتمی نتائج کا اعلان تحریری طور پر کر دیا اس حلقہ میں ووٹرو ں کی کل تعداد 391557ہے ڈالے گئے ووٹو ں کی کل تعداد 214653 ہے گنتی سے خارج ووٹو ں کی تعداد 8294 ہے پول کئے گئے درست ووٹو ں کی تعداد 206359 ہے ووٹو ں کی شر ح 54.82 رہی کامیا ب ہو نے والے امیدوار تحر یک انصاف کے علی امین خان گنڈہ پور نے 80236 ووٹ حاصل کئے جبکہ دو سرے نمبر پر آنے والے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے 45457 ووٹ حاصل کئے پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی نے 20429 ووٹ حاصل کئے آزاد امیدوار وقار احمد خان نے 18788 ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار مخدوم محمد علی رضا ء نے 15070 ووٹ حاصل کئے ، حلقہ این اے 39 ڈی آئی خا ن کے ریٹر ننگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ خان نے تا حا ل تحر یری طور پر غیر حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا اس حلقے کے پولنگ اسٹیشنوں کی کل کی تعداد تین سو بار ہ ہے ایک پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ انکے پاس ابھی تک نہیں پہنچا تھا تا ہم 311 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطا بق کامیا ب ہونیوالے امیدوار تحر یک انصاف کے شیخ محمد یعقو ب نے 79150 ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسر ے نمبر آنے والے متحدہ مجلس عمل کے مولانا فضل الرحمان نے 51920 ووٹ حاصل کئے تیسر ے نمبر پر آنے والے پیپلز پارٹی کے نورنگ خا ن نے دس ہزار ووٹ حاصل کئے اسی طر ح ریٹر نگ آفیسر PK-95 نے اس حلقہ کے غیر حتمی نتائج کا تحر یر ی طور پر اعلان کر دیا اس حلقہ میں ووٹروں کی کل تعداد 165492 ہے پول کئے گئے کل ووٹرو ں کی تعداد 103272 ہے مستر د ووٹرو ں کی تعداد 4083 ہے پول کئے گئے ووٹو ں کی شر ح فیصد 62.40ہے ایم ایم اے کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احتشا م جاوید اکبر نے 44228 ووٹ حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

دو سرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار مخدو م مرید کاظم شا ہ نے 39199 ووٹ حاصل کئے اس طرح احتشام جاوید اکبر اس حلقہ سے کامیاب قرار پا ئے ریٹر ننگ آفیسر خر م شہزاد نے حلقہ پی کے 96 کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے اس حلقہ میں ووٹرو ں کی کل تعداد 123523 ہے پول کئے گئے ووٹرو ں کی تعداد 68976 ہے مستر د شدہ ووٹوں کی تعداد 2814 ہے ووٹو ں کی شر ح فیصد 55.84 رہی ۔

پیپلز پارٹی کے احمد کریم کنڈی نے 18377 ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنیوالے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان علیزئی نے 16662 ووٹ حاصل کئے تیسر ے نمبر پر آنے والے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عبدالحلیم خان قصور یہ نے 10398 ووٹ حاصل کئے اس طر ح احمد کریم کنڈی اس حلقہ سے کامیا ب قرار پا ئے ۔، حلقہ PK-97 کے ریٹر نگ آفیسر سو ل جج سید اسرار علی شا ہ کے جاری کر دہ غیر حتمی نتائج کے مطا بق اس حلقہ میں ووٹو ں کی کل تعداد 1054200 ہے ڈالے کئے گئے ووٹو ں 72624 ہے 1768 ووٹ مستر د ہو ئے ڈا لے گئے ووٹو ں کی شر ح فیصد 47.10رہی جیتنے والے تحریک انصاف کے علی امین گنڈہ پور نے 31084 حاصل کئے جبکہ دو سرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قیو م نواز حسام نے 14623 ووٹ حاصل کئے تیسر ے نمبر پر آنیوالے متحدہ مجلس عمل کے ملک مشتاق احمد ڈار نے 12062 ووٹ حاصل کئے چو تھے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار جاوید عمران عرف سہیل راجپوت نے 8365 ووٹ حاصل کئے حلقہ PK-98 کے ریٹر ننگ آفیسر محمد طیب کے جاری کر دہ غیر حتمی نتائج کے مطا بق اس حلقے میں ووٹرو ں کی کل تعداد 109724 ہے ڈا لے گئے کل ووٹو ں کی تعداد 70194 ہے مستر د شد ہ ووٹو ں کی تعداد 3778 ہے حلقہ میں ڈا لے گئے ووٹو ں کی شر ح فیصد 58.63 رہی جیتنے والے امیدوار متحدہ مجلس عمل کے مولانا لطف الرحمان نے 19808 ووٹ حاصل کئے دو سرے نمبر پر آنیوالے آزاد امیدوار فخر اللہ میانخیل نے 18842 ووٹ حاصل کئے تیسر ے نمبر آنے والے آزاد امیدوار مفتی محمد فضل الرحما ن نے 12658 ووٹ حاصل کئے جبکہ چو تھے نمبر پر آنے والے تحریک انصاف کے امیدوار خالد سلیم استرا نہ نے 12604 ووٹ حاصل کئے حلقہ pk99 میں تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ گنڈہ پور خود کش حملے میں شہید ہو گئے تھے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حلقہ کی الیکشن ملتو ی کر دیئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات