بانی صدر آزاد کشمیر سردار محمد ابراہیم کی 15ویں برسی کے حوالہ سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

منگل 31 جولائی 2018 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) بانی صدر آزاد کشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم کی 15ویں برسی کے حوالہ سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سردار محمد ابراہیم خان مخلص، نڈر اوربے باک سیاسی رہنما تھے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنانے میں طویل جدوجہد کی۔ کشمیر کے تشخص کا خیال رکھا کبھی مجروح نہیں کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ سردار ابراہیم خان کا شمار برصغیر کے بڑے سیاسی رہنمائو ں میں ہوتا تھا۔ تحریک آزادی کی کامیابی کے لئے زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد کی۔انہوں نے سیاسی رواداری کو فروغ کیا ۔

(جاری ہے)

سیاسی اختلاف ہونے کے باوجود آپس میں احترام کے رشتے کو برقرار رکھا۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ آزاد کشمیر کے صدر کے لئے گذشتہ حکومت کے ایک نیب زدہ آفسر فواد حسن فواد نے فیصلہ کیا۔ نئے حکومت سے امید کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریںگے۔ غازی ملت نے چار دفعہ صدر آزادکشمیر رہنے کے باوجو د اپنی ذات پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، ان کے مشن کو آگے لے کر بڑھیںگے لیکن آزاد کشمیر کے حکمرانوں نے بھی پروٹوکول کو انجوئے کیا ہے۔

پروگرام کی صدارت جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نشاد کاظمی نے کی۔ سیمینار میں جنرل عمر فاروق ، تجمل اسلام ، رحیم اصغر، سردار عتیق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، عبدالحمید لون ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس، سابق صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ، سردار آصف سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔