مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی کارروائی، کپواڑہ میں2 نوجوان شہید کردیئے

جمعرات 2 اگست 2018 19:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں دو نوجوان شہید کر دیئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کھم ریال میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔