قومی اسمبلی میں سابق صدر پاکستان، دو سابق وزراء اعظم، ایک چیئرمین سینیٹ اور چار وزراء اعلیٰ نے بھی حلف اٹھا لیا

پیر 13 اگست 2018 13:19

قومی اسمبلی میں سابق صدر پاکستان، دو سابق وزراء اعظم، ایک چیئرمین سینیٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) قومی اسمبلی میں سابق صدر پاکستان، دو سابق وزراء اعظم، ایک چیئرمین سینیٹ، چار وزراء اعلیٰ نے بھی حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھانے والوں میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق چیئرمین سینیٹ و نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف، پرویز خٹک، علی محمد مہر، آفتاب شعبان میرانی، سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، موجودہ سپیکر سردار ایاز صادق نے بھی حلف اٹھا لیا۔ تین سابق وزراء خارجہ خواجہ محمد آصف، شاہ محمود قریشی اور حناء ربانی کھر نے بھی حلف اٹھا لیا۔