مقبوضہ کشمیر، بھارت کو کشمیر کی سرزمین پر یوم آزادی منانے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں، مسرور عباس انصاری
حریت رہنمائوں کا پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا
پیر 13 اگست 2018 16:19
(جاری ہے)
ا نہوں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کی۔ مسرور عباس نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری قوم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہشمند ہے کیونکہ مملکت پاکستان کشمیری قوم کی رفیق اور محسن ہے جس نے حصول حق خود ارادیت کے لئے ہمیشہ کشمیری قوم کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی۔
حریت رہنما نے شہید شیخ عبد العزیز کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حریت پسند کشمیریوں کی بے مثال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے سازشی منصوبوں کونہ روکا گیاتومقبوضہ علاقے میں ایک بارپھرزبردست احتجاجی تحریک شروع ہو جائے گی۔دریں اثناء سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبربٹ ، تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی اور اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے بھی یوم آزادی پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ انہو ں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جس کا امت مسلمہ میں ایک قائدانہ کردار ہے۔ انہوںنے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.