Live Updates

.جشن آزادی نہ منانے کا بیان،سعید اجمل نے مولانا فضل الرحمان کو کھری کھری سنادیں

جولوگ جشن آزادی نہ منانے کی بات کرتے ہیں ان کے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ملک کے اگلے ممکنہ وزیر اعظم عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،آف سپنر

پیر 13 اگست 2018 21:05

.جشن آزادی نہ منانے کا بیان،سعید اجمل نے مولانا فضل الرحمان کو کھری ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) قومی ٹیم کے سٹار آف سپنر سعید اجمل نے مولانا فضل الر حمن کے جشن آزادی نہ منانے کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے ہے کہ انہیں ملک کے اگلے ممکنہ وزیر اعظم عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ جو لوگ آزادی کا جشن نہ منانے کی بات کرر ہے ہیں ان کے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران سعید اجمل کا کہنا تھا کہ سابق کپتان کے ملک کا وزیر اعظم بننے سے پاکستان میں بہت سی تبدیلیا ں آئیں گی اور پاکستان ترقی کی جانب گامز ن ہوگا ، عمران خان کو کرکٹ کی سمجھ بوجھ ہے اس لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی بلندیوں کی جانب جائے گی کیوں کہ کرکٹ ہو یا کوئی اور شعبہ اسے سمجھنے والے ہی اسے بلندیوں کی جانب لے کر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعید اجمل کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کا بہت بڑا فین ہوں تاہم مجھے ان کی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا گیا،انشائ اللہ ان سے مل کرضرور مبارک باد دوں گا۔سابق آف سپنر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو تھوڑا صبر کرنا چاہیئے ، ملک ایک مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے اور بہتری میں کچھ وقت لگے گا۔ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جشن آزادی نہ منانے کے بیان کے جواب میں سعیداجمل کا کہنا تھا کہ جو لوگ آزادی کا جشن نہ منانے کی بات کرر ہے ہیں ان کے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

الیکشن کمیشن کے سامنے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ ہر سال 14 اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14 اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے۔۔مولانا فضل الرحمن کے متنازعہ بیان پر شہباز شریف نے بھی تائید کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ فضل الرحمن سے متفق ہیں، کیا 14 اگست کے ساتھ شفاف الیکشن کی خوشی منا سکتے ہیں اس کا جواب نفی میں ہے۔۔مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کے یوم آزادی نہ منانے کے بیان پر دونوں کے خلاف مقدمے کی درخواست لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کردی گئی ہے……………
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات