آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ میں پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ، قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی

منگل 14 اگست 2018 20:36

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ میں پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد۔ قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر معزز جج آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفے مغل،سینئر وکلاء،خواتین وکلاء،عہدیداران بار کونسل، بار ایسوسی ایشن اور اور ملازمین سپریم کورٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ بعدازاں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام پر پاکستان کے استحکام ، ترقی وخوشحالی ، امن ، اداروں کی مضبوطی ، تحریک آزادی کی کامیابی ، تحریک آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے شہداء ، دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور اتفاق واتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔