گھر آئے رشتہ دار نوجوان کاگلا دبا کر قتل کرنیوالے اشتہاری ملزمان کا تین رکنی گروہ کراچی سے گرفتار

بدھ 15 اگست 2018 18:17

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) گھر آئے ہوئے رشتہ دار نوجوان کو گلا دبا کر بے دردی سے قتل کرنے والا خطرناک اشتہاری ملزمان کا تین رکنی گروہ کراچی سے گرفتار ، اہم انکشافات کی توقع اس حوالہ سے ایس ایس پی ضلع بھمبر چوہدری ذوالقرنین سرفراز نے اپنے آفس میں ایک پُر ہجوم پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال شب برات والے دن گڑھا للیاں کے مقام پر صوبیدار (ر) محمد افضل سکنہ سا ہنگ کے نوجوان بیٹے سبطین افضل کو اشتہار ی ملزمان اکرام سبحانی ، خاور ریاض اور عمر امتیاز نے گھریلو رنجش کی بنا پر گلا دبا کر قتل کرکے غائب ہو کر کراچی چلے گئے تھے ہم نے ان کا تعاقب جاری رکھا اے ایس آئی نوید عاطف کو کراچی بھیجا گیا بعد ازاں لوکیٹر کا بھی انتظام کیا اور انسپکٹر ملک رضوان کو خصوصی ٹاسک دے کر کراچی بھیجا گیا انہوں نے حیدر آباد جا کر سراغ لگایا پھر پی آئی بی کالونی کراچی جو کے ایم کیوایم کا گڑھ ہے وہاں ایک کمرہ سے ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا یہ خطر ناک گروہ اپنے مخالفین کو نقصان پہچانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا ان کی گرفتاری سے مزید نقصان ، خونی ریزی سے لوگ بچ گئے ہیں جرائم پیشہ لوگوں کو ان کی گرفتاری پولیس کی طرف سے بڑا پیغام ہے کہ ان کے ناپاک عزائم کے لیے بھمبر کی سرزمین تنگ ہے ملزمان کو سپورٹ کرنے والے سہولت کاروں کو بھی جلد پکڑ اجائے گا وجہ قتل بیان کرتے ایس ایس پی نے کہا کہ مقتول لڑکا بھائی کے سسرال آیا ہوا تھا وہ اور مذکورہ گھر کی ایک لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے جس کا ملزم پارٹی کو رنج تھا تو انہوں نے مقتول کا گلا دبا کر سانس بند کرکے قتل کردیا ، ملزمان کا گروہ خاندانی طور پر جرائم پیشہ ہے تفتیش جاری ہے ان کے پاس مزید اسلحہ موجود ہے وہ بھی جلدبرآمد کیا جائے گا ملزم عمر امتیاز کے والد کو پنجاب میں چھ مرتبہ سزا موت سنائی جاچکی ہے ایس ایس پی نے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے ان کو انعام دینے کی بھی سفارش کی ہے مقتول کے ورثا ء گھر بیٹھے ہوئے تھے لیکن ہم نے ان سے وعدہ کررکھا تھا کہ اصل ملزم جلد گرفتار کریں گے انہوں نے بتایا کہ آئی جی پولیس آزادکشمیر شعیب دستگیر نے ہمیں ٹاسک دے رکھا تھا کہ ان ملزمان اشتہاری کو فوری گرفتار کیا جائے ان کی گرفتار ی پر آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی پولیس میرپور نے بھمبر پولیس کو شاباش دی ہے اس موقع ڈی ایس پی راجہ عامر نوابی ، انسپکٹر ملک رضوان ، چوہدری مہربان و دیگر موجود تھے ۔