آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جموں کشمیر پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ-ن، جموں و کشمیر لبریشن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی رابغ سعودی عرب کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کا انعقاد

جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 16 اگست 2018 16:17

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جموں کشمیر پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،سعودی عرب) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جموں کشمیر پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ-ن، جموں و کشمیر لبریشن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی رابغ سعودی عرب کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کا انعقاد جشن آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک بابر شریف نے کیا، اس تقریب کے مہمان خصوصی سردار محمد سبیل خان بزرگ رہنما لبریشن لیگ تھے جبکہ تقریب کی صدارت مرزا کامران بیگ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس رابغ کے سابق صدر نے کی ۔



جشن آزادی کے تقریب سے پہلے قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ صدر تقریب مرزا کامران بیگ نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں ایسے دن بھی آتے ہیں جو کہ ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں یہ دن وہ ہوتے ہیں کہ جن کے سامنے موت بھی بے بس دکھائی دیتی ہے آج سے اکہتر سال پہلے ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ برصغیر پاک وہند دو قومیں آباد ہیں جن کا رہن سہن، تہذیب وتمدن ثقافت بلکل الگ تھلگ ہے یہ 14 اگست کا ہی دن تھا جب اس خوبصورت تصور کو پذیرائی ملی انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آزادی کی جدوجہد بڑی طویل اور عظیم جدوجہد سے عبارت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم آج تمام اہل پاکستان کو ان 71 واں جشن آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہم وطنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ جب بھی کبھی ضرورت پڑی ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار رہیں گے ۔

مہمان خصوصی سردار محمد سبیل خان نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں انتھک محنت اور کاوش کے نتیجے میں ہمیں یہ ملک ملا ہے انہوں نے کہا کہ حصول پاکستان کے سلسلہ میں ہندوستان کے مسلمانوں نے جس طرح کی قربانیاں دی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اعزازی مہمان خصوصی پیپلز کوٹھی ونگ سعودی عرب کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر کلیم خان نے کہا کہ ہمیں یہ آزادی طشتری میں سجا کر نہیں دی گئی ہے بلکہ اس کے لیے ہمارے بزرگوں نے طویل اور صبر آزما جدوجہد کی ہے اور یہ ان ہی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ ہم آج آزادی کا سانس لے رہے ہیں ۔

تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض JKPP کے رہنما سردار وحید خاکسار اور PTI کے رہنما کاشف جاوید نے انجام دیئے دیگر مقررین جن میں PTI رابغ کے رہنما مقبول درانی ، مسلم کانفرنس رابغ کے سابق آرگنائزر سردار زبیر خان، PML-N سعودی عرب کے نائب صدر شیرازکیانی، PPP کے رہنما سردار کلیم احمد اور محمد اعجاز خان، KPK کی سماجی شخصیت اشتیاق خان اور JKPP رابغ یونٹ کے صدر سردار ہمایوں کریم نے اپنے اپنے خطاب میں 14 اگست کی اہمیت اور تاریخی پس منظر پر مفصل روشنی ڈالی تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔