نیب کا آزاد کشمیر کے بعض سیاست کاروں اور سرمایہ کاروں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ

کڑے احتساب کی تیاریاں مکمل ،قانونی دشواریوں سے بچنے پاکستان کی حدود میںگرفتاریاںکی جائیں گی

ہفتہ 18 اگست 2018 20:07

نیب کا آزاد کشمیر کے بعض سیاست کاروں اور سرمایہ کاروں پر ہاتھ ڈالنے ..
راوالاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) نیب کا آزاد کشمیر کے بعض سیاست کاروں اور سرمایہ کاروں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کڑے احتساب کی تیاریاں مکمل قانونی دشواریوں سے بچنے پاکستان کی حدود میںگرفتاریاںکی جائیں گی نواز شریف کے ایک اہم ساتھی سمیت ن لیگ سے وابستہ چند افراد پاکستا ن پیپلز پارٹی اور موجودہ نگران سیٹ اپ کے ایک اہم ذمہ دارکے خاندان کو بھی اس فہر ست میں شامل کیا گیا ہے ان افراد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے، اب پاکستان میں الیکشن کے بعد ان کے خلاف کاروائی پر عملدرآمد کیا جائے گا دستیاب معلومات کے مطابق پنجا ب کے نگران وزیر تنویر الیاس چغتائی آزاد کشمیر کے موجودہ وزیر مشتاق منہاس چوہدری عزیز آزادکشمیر سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین نوید صادق حاجی عبدالرشید ،نسیم سرفراز ن لیگ آزد کشمیر کے اہم رہنماء اکرم شاہ قابل ذکر ہیں جبکہ پی پی پی آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے نصف درجن کے قریب سابق حکومت میں شامل پرویز اشرف چوہدری یاسین چوہدری مطلوب انقلابی فیصل راٹھور امجد یوسف مغل ،امجد جلیل چغتائی سمیت چند ذمہ داران بھی کٹہرے میں لائے جائیں گے نیب حکام نے قانونی کاروائی کے لئے قانونی ماہرین سے رائے طلب کر لی ہے قانونی ماہرین کی رپورٹ کے بعد کسی بھی وقت حتمی کاروائی کی جائے گی ۔