لبریشن فرنٹ کے رہنما ظہور احمد بٹ سمیت تین افراد پر کالا قانون لاگو‘ کٹھوعہ جیل منتقل

اتوار 19 اگست 2018 13:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما ظہور احمد بٹ سمیت تین افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ظہور احمد بٹ کو جو ممتاز آزادی پسند رہنما شہید محمد مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں ، گزشتہ ہفتے گرفتار کر کے سرینگر کے نوہٹہ تھانے میںمنتقل کر دیا تھا۔

سرینگر کے دو رہائشیوں جاوید احمد منشی اور آصف مشتاق بابا پر بھی کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا گیا ۔ کالا قانون لاگو کیے جانے کے بعد ظہور احمد بٹ اور دیگر دو افراد کو جموںخطے کی کٹھوعہ جیل میں منتقل کر دیا گیا۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے سوپور کے علاقے تجر سے رات کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم دس نوجوان گرفتار کر لیے۔