اہم سیاسی رہنماؤں کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت

آصف زرداری، بلاول بھٹو، چوہدری شجاعت اور مونس الہی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کی نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقا ت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 16 ستمبر 2018 15:49

اہم سیاسی رہنماؤں کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر 2018ء) بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی مخلتف سیاسی رہنماؤں نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔آج پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی جاوی امرا آمد ہوئی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں میں آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نواز شریف سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کرنے کے بعد واپس روانہ ہو چکے ہیں۔اس سے قبل سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین اور فرزند چوہدری پرویز الہی مونس الہی کی جاتی امرا آمد ہوئی اور انہوں نے نوازشریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کے لیے دعائیں مغفرت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی جاتی عمرہ آمد ہوئی،وزیر اعظم آزادکشمیر نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر حریت رہنمائوں کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،وزیرمال فاروق سکندر، ممبرکشمیر کونسل عبدالخالق وصی، مرکزی رابطہ سیکرٹری مسلم لیگ نآزادکشمیرملک ذوالفقار ،محمد صدیق خاکی ودیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی، رسمِ قل میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔دوسری جانب شہبازشریف نے کارکنوں کو بیگم کلثوم نواز کی رسم قل میں شرکت سے روک دیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے لہذا کارکنان اپنےعلاقوں میں ہی قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔