Live Updates

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان، حمزہ شہباز،کیپٹن (ر)صفدر سمیت دیگر 14افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جاری کئے گئے نوٹسز واپس لے لئے

پیر 17 ستمبر 2018 17:43

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان، حمزہ شہباز،کیپٹن (ر)صفدر سمیت دیگر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان، حمزہ شہباز،کیپٹن (ر)صفدراور سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر 14افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جاری کئے گئے نوٹسز واپس لے لئے ۔پیر کو الیکشن کمیشن میں این اے 63، این اے 162،این اے 120 اور پی پی 20 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر محمد رضا کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل شاہد نسیم گوندل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ نوٹس ایک سال پرانا ہے ، اس وقت ہم اپوزیشن میں تھے اب حکومت میں ہیں، ہم نے نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ،ْہائیکورٹ سے پٹیشن خارج ہو گئی ہے ،ْالیکشن کمیشن نے عمران خان، حمزہ شہباز،کیپٹن(ر)صفدر ،سینیٹر پرویز رشید ،بلال یاسین،مائزہ حمید،شائستہ پرویز اور طلال چوہدری سمیت دیگر 10افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جاری نوٹسز واپس لے لئے ،ْ الیکشن کمیشن نے مستقبل میں محتاط رہنے کہ ہدایت بھی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات