بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے،سردارمسعودخان
کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے مستقبل کا معاملہ ہے،صدرآزادکشمیر
اتوار 23 ستمبر 2018 17:00
(جاری ہے)
صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی نئی چیئرمین مشل بیکلے کی انسانی حقوق کونسل کے حالیہ اجلاس میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تنازعہ نہیں بلکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے مستقبل کا معاملہ ہے جس کا فیصلہ کشمیری عوام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت دینے کے بجائے کالے قوانین کا سہارا لے کر ظلم و ستم کے ذریعے حق وانصاف پر مبنی آواز کو دبانا چاہتا ہے لیکن کشمیری عوام اپنے حق آزادی کے حصول تک جدوجہد کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ صدر سردار مسعود خان نے برطانوی پارلیمنٹ میں کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کشمیر گروپ نہ صرف کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو موثر انداز میں اجاگر کر رہا ہے بلکہ اس گروپ کی قیادت نے آزادکشمیر کا دورہ کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آزادکشمیر کی سیاسی قیادت اور عوام سے ملاقاتیں کر کے ان کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی بھی کوشش کی ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ صدر آزادکشمیر نے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے اپنے حق آزادی کے حصول کے لئے بر سر پیکار ہیں اور ان کی جدوجہد اقوام متحدہ کے بنیادی چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔ برطانیہ اور دیگر ممالک میں آباد کشمیریوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری کشمیر کاز کے سفیر ہیں اور ہم ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 12 شخصیات کی برطانوی پارلیمنٹ میں موجودگی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اس کے صحیح تناظر میں اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.