مقبوضہ کشمیر کے قصبے سوپور میں نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال

بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات، قصبے میں تمام تعلیمی ادارے بند

بدھ 26 ستمبر 2018 12:56

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین نوجوانوںکی شہادت پربدھ کو جنوبی قصبے سوپور میں ہڑتالکی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی 22راشٹریہ رائفلز ، سپیشل آپریشنز گروپ اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںنے سوپورکے علاقے تجر شریف میں منگل کے روز تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران تین نوجوانوںکو شہید کیا تھا ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔ نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے سوپور قصبے اور اس کے ملحقہ علاقے بومئی وغیر ہ میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ قابض انتظامیہ نے طلباء کوبھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے قصبے میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے ہیں ۔