Live Updates

شہباز شریف کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ ہے، سردار محمد صدیق نمبردار

پرانے ڈاکوئوں کو ساتھ لے کر نیا پاکستان نہیں بن سکتا، چیئرمین یوسی

پیر 8 اکتوبر 2018 16:50

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) مسلم لیگی رہنماء چیئرمین یوسی پاجیاںسردار محمد صدیق نمبردار نے کہا کہ عمران خان خود کے علاوہ سب کو چور سمجھتے ہیں،وزیراعظم کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ بن چکے ہیں،نیب نے کس کو گرفتار کرنا ہے یہ وزیراعظم کو کیسے پتہ چل گیا،انہوں نے کہا کہ پرانے ڈاکوئوں کو ساتھ لے کر نیا پاکستان نہیں بن سکتا،عمران خان ریاست مدینہ کے دعوے کرنے سے پہلے مدینہ کی تاریخ پڑھیں،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ ہے،عوام کی بدقسمتی ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کرنے والے جیلوں میں اورملک کو لوٹنے والے برسر اقتدار ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم جلائو گھیرائو کی سیاست نہیں کرناچاہتے،مگر حکمرانوں کو فکر نہیں،انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے نون لیگ کو ڈرایا اور دھمکایا نہیں جا سکتا،ضمنی انتخابات سے قبل پارٹی صدر کی گرفتاری پری پول دھاندلی ہے،نیب ظالمانہ اقدام واپس لے کر شہباز شریف کو رہا کرے،وہ ان خیالات کا اظہار ملک سیف الملوک کھوکھر کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن 165میں جیت ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات