Live Updates

حب، پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کا ایک ہنگامی اجلاس

ضلع کے سینئر رہنماء یا ضلعی جنرل سیکریٹری کو پتہ نہیں ایسے ہی لسبیلہ لیبر ونگ کے صدر کا اعلان ایسے بندے کو صدر بنایا جس نے پارٹی ٹکٹ ہولڈر کے خلاف الیکشن لڑا ایسے شخص کے رکنیت ختم کرنی چاہیے جس نے پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کی

پیر 8 اکتوبر 2018 22:24

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی رہنماء ٹکٹ ہولڈر این اے 272 میر علی احمد زہری کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں سابق صدر غلام محمد شیخ سینئر رہنماء عبدالصمد بندیجہ،اعجاز لاشاری،ایاز احمد محمد حسنی ، زیشان زہری سینئر رانمس شریک ہوئے اجلاس میں غلام محمد شیخ ،میرعلی احمد زہری نے خطاب کیا انہوں نے لیبر ونگ کے صوبائی صدر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی ضلع کے سینئر رہنماء یا ضلعی جنرل سیکریٹری کو پتہ نہیں ایسے ہی لسبیلہ لیبر ونگ کے صدر کا اعلان کردیا ایسے بندے کو صدر بنایا جس نے پارٹی ٹکٹ ہولڈر کے خلاف الیکشن لڑا ایسے شخص کے رکنیت ختم کرنی چاہیے جس نے پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی کی اور انہوں نے خود سے ہی جاکر ڈسٹرکٹ آر۔

(جاری ہے)

او کے سامنے ود ڈرا کیا ان کو چاہیے تھا کہ ٹکٹ ہولڈرکے حق میں ود ڈرا کرنا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس نے ٹکٹ ہولڈرکے خلاف ضلعی کابینہ کے ساتھ مل کر این اے 272ٹکٹ ہولڈرکے خلاف بھر پور مہم چلایا انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر یار محمد رند جلد نوٹس لے جو کابینہ کے عہدیداران سینئر رہنمائوں کو بتائے بغیر فیصلہ بند کمروں کے اندر کردیاانہوں نے کہا کہ ان فیصلے کے خلاف جلد پریس کانفرنس کرینگے جس فیصلے سے پارٹی کے کارکنوں کا دل آزاری ہوئی ہے انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سائوتھ ریجن بلوچستان کے نائب صدر میر اسد جان زہری سے ملاقات کر کے ایک کمیٹی بنائی جائیگی جو بلدیاتی الیکشن کے سسٹم کو دیکھے گی پاکستان تحریک انصاف لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری میر غلام حسین لاشاری نے اسلام آباد سے فون پر لسبیلہ کے ورکروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف لسبیلہ میں ورکروںکی مایوسی جلد ختم کریگی مرکزی رہنمائوں سے ملاقات کرکے جلد فیصلہ کرینگے کہ تحریک انصاف لسبیلہ میں کوئی سبزی منڈی نہیں ہے کہ جس کا فیصلہ بند کمروں میں کیا جائے یوتھ ونگ لیبر ونگ کے فیصلہ غلط ہوئے ہیں صوبائی کابینہ کو اور مرکزی کابینہ کو تحریر ی طور پر بتایا گیا ہے جنہوں نے اس فیصلے کے خلاف جلد لسبیلہ آئینگے اور ورکروں کے تمام مایوسی ختم کرینگے اس ہنگامی اجلاس میں احمد بروہی اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ صوبائی صدر سردار یار محمد رند اور عمران خان کے فکر و فلسفے سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں اپنے شمولیت کا اعلان کیا اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کا عہد بھی کیاجن کو اس ہنگامی اجلاس میں تمام ورکروں نے خوش آمدید کہا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات