
جب تک زندہ ہوں پنجاب اور پاکستان کا دشمن رہوں گا
پاکستان کے دشمن سمجھے جانے والے اور کم از کم ایک درجن قاتلانہ حملوں میں بچ جانے والے قندھار پولیس کے سربراہ جنرل عبد الرزاق قندھار حملے میں ہلاک ہو گئے
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 19 اکتوبر 2018
12:23

(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کی ایسی کئی ویڈیو موجود ہیں جن میں وہ طالبان کی مبینہ حمایت پر پاکستان کے خلاف بیانات دیتے رہتے تھے۔
وہ اپنے اکثر بیانات میں تو طالبان سے زیادہ پاکستان مخالف نظر آتے تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر مجھ پر ایک ہزار حملے بھی کیے جائیں تو جب تک زندہ ہوں پنجاب اور پاکستان کا دشمن رہوں گا۔عبدالرزاق یہ الزام عائد کرتے تھے کہ پاکستان افغنستان کا سب سے بڑا دشمن ہے اور پاکستان طالبان کی مدد کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل رزاق پاکستان اور افغانستان کے درمیان متنازع ڈیورنڈ لائن پر باڑ لگانے کے بھی سخت مخالف تھے۔چند روز قبل جب باڑ لگانے کے معاملے پر پاکستان اور افغان فورسز میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو اس واقعے کے بعد چمن میں پاکستانی حکام نے باب دوستی کو بند کر دیا تھا۔افغانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ جنرل رزاق ہی تھے جن کے کہنے پر افغان فورسز پاکستانی فورسز کو باڑ نہیں لگانے دے رہے تھے۔واضح رہے جنرل رزاق طالبان کے دور میں ان کی قید میں بھی رہے بعد ازاں بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ان کے والد اور چچا بھی طالبان کے حملوں میں ہلاک ہوئے تھے۔وہ 2001ء میں صوبہ قندھار کے سرحدی پولیس کے ایک کمانڈر بننے کے کچھ سالوں بعد پولیس کے سربراہ بنے۔جس کے بعد انہوں نے قندھار پر طالبان کے کئی حملے پسپا کیے۔جنرل رزاق پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے 2014ء میں اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا کہ طالبان قیدیوں کو ان کے سامنے زندہ پیش نہ کیا جائے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ جو ان کی عوام پر گولیاں برساتے ہیں ان کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔جنرل رزاق کے حال ہی میں افغان صدر اشرف غنی سے بھی تعلقات اچھے نہیں تھے۔مزید اہم خبریں
-
بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے
-
پاکستان کی امریکا کیساتھ "زیرو ٹیرف" پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کرنے کی تجویز
-
جدید ترقی یافتہ ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیل ملز ملک کی ضرورت ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
-
کوہستان میں مبینہ مالی بےضابطگی کے خلاف نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں
-
عید سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو
-
پاکستان کی معیشت ڈوبنے کی پشین گوئی کرنے والے اب اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں
-
پابندیاں اٹھانے سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کے بعد سرمایہ داروں کی نظریں شام پر
-
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ایک لاکھ بیس ہزار تک تنخواہ پر ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے
-
پراپرٹی کا کاروبار مزید ٹھپ ہونے کا خدشہ
-
اب عمران کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ، کیا کوئی اور ثبوت نہیں ملا؟
-
جو بھی ہماری زمین اور سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا
-
عوام کیساتھ پھر ہاتھ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.